Type to search

تعلیم اور ملازمت

یو پی ایس سی کے پلمینری امتحانات ملتوی، 10 اکتوبر کو ہونگے امتحان

دہلی، 13 مئی (ذرائع) یونین پبلک سروس کمیشن نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے سول سروسز کے پلمینری امتحان کو ملتوی کردیا ہے۔

اب یہ امتحانات 10 اکتوبر 2021 کو ہوگا۔ بتادیں کہ یہ امتحان 27 جون کو ہونے والے تھے۔

اسکے لیے 4 مارچ 2021 کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا، لیکن کوویڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک میں حالات پہلے سے ذیادہ سنگین ہیں، اس لیے کمیشن نے اسے ٹالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحان کے امیدواروں کی طرف سے امتحان کو ملتوی کرنے کی مانگ کی جارہی تھی۔

بتادیں کہ پچھلے سال بھی کورونا کی وجہ سے ہی پلیمنری کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔ پچھلی مرتبہ بھی امتحانات 4 اکتوبر 2020 تک کے لیے ملتوی کردیئے گئے تھے۔