Type to search

وائرل

یوپی کی اس لڑکی نے بنایا ‘ریپ پروف’ انڈرویئر، اس میں لگا ہے ویڈیو کیمرہ اور جی پی ایس

وائرل،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2016 میں صرف اتر پردیش میں ہی 38947 عصمت ریزی کے معاملے سامنے آئے- یہ اعداد و شمار نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش میں ہی سال 2016 میں سب سے ذیادہ کرائم معاملے سامنے آئے، اب اسی شہر کی ایک بیٹی نے ان ریپ کے بڑھتے معاملوں کو روکنے کی ٹھان لی ہے- جی ہاں، اترپردیش کے فاروق آباد شہر کی سینو کماری نے ایک انوکھا کارنامہ کردیکھایا ہے-

سینو نے ریپ کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ایک ایسی پینٹی یعنی انڈرویئر بنایا ہے- جو ریپ پروف ہے- جی ہاں، سینو کے بنائے اس انڈرویئر میںایک لاک، جی پی ایس، اور ویڈیو ریکارڈنگ لگا ہوا ہے- سب سے خاص بات یہ انڈرویئر بولیٹ پروف اور کٹ – پروف ہے- یعنی اسے نہ تو کاٹا جاسکتا ہے اور نہ ہی بندوق کی گولی سے اسے پھاڑا جاسکتا ہے-

اس میں لگا جی پی ایس خواتین کے خاندان والوں کو اسکی لوکیشن بتاتا رہے گا- وہیں اس میں لگا ویڈیو ریکارڈر حملہ کرنے والے کے چہرے کو قید کر لیے گا- ڈیلی میل کی خبر کے مطابق سینو نے دعوی کیا ہے کہ اس انڈرویئر میں لگا لاک بنا پاسورڈ کے نہیں کھل سکتا- فی الحال اس انڈرویئر کی قیمت 4300 روپے ہے- سینو جلد ہی اسے بڑی مارکیٹ میں لانچ کرنے والی ہے-