Type to search

ٹی وی اور فلم

تیلگو اداکارہ شالو چورسیا کا پچھا کرنے والا شخص حراست میں

شالو چورسیا

حیدرآباد، 2 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد کا کے بی آر پارک فیٹنس اور تفریحی سہولیات کے لیے مشہور ہے، اس پارک میں روز مشہور شخصیات چہل قدمی کے لیے آتے ہیں، اتفاق سے تیلگو اداکارہ شالو چورسیاں وہاں چہل قدمی کرنے پہنچی، اور ان کے ساتھ ایک مشکل بھری صورتحال پیش آگئی-

بتادیں کہ مشہور شخصیات، تاجر اور سیاسی رہنما صبح یا شام سیر کے لیے وسیع و عریض کے بی آر پارک میں آتے ہیں۔

ٹالی ووڈ کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ جب وہ پارک میں چہل قدمی کررہی تھی تو ایک شخص انکا پچھا کررہا تھا-

بنجارہ ہلز پولیس نے شالو کو ہراساں کرنے والے شخص کو حراست میں لیا اور کاروائی کی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shalu Chourasiya (@shalu_csiya)

 

اداکارہ شالو چورسیاں کو ہراساں کرنے والے شخص کا نام سیکھر ہے اور اب وہ پولیس تحویل میں ہے-

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دوسری بار ہے جب اداکارہ کو ایسی صورتحال کا سامنا ہوا- اس نے پہلے سال2021 میں پارک کے اندر ایک شخص انکے پیچھے پیچھے آنے کی شکایت کی تھی۔

 

اس وقت ایک اور مجرم پکڑا گیا تھا اور اب بھی وہی بات دہرائی گئی ہے۔ اداکارہ کو چھوٹی فلموں جیسے او پلا نی والا، آرنیاملو اور دیگر میں دیکھا گیا تھا۔

 

بتادیں کہ شالو چورسیا کی پیدائش 21 اکتوبر 1992 کو مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئی- شالو چورسیا ایک ماڈل، فلم اداکارہ ہے۔

انہوں نے اپنی اسکولنگ مدھیہ پردیش میں کی اور اپنی کالج کی ڈگری حیدرآباد، تلنگانہ میں مکمل کی۔

 

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور سال 2015 میں تیلگو فلم سائلو سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔
شالو، سال 2015 میں ایک تیلگو شارٹ فلم چِل چیسادو اور سال 2017 میں کنڑ تھرلر شارٹ فلم ڈونٹ ٹرسٹ اینی ون” میں نظر آئی۔

شالو نے سال 2019 میں “این کدھالی سین پودرا” کے ساتھ اپنی تامل فلم کی شروعات کی-