Type to search

تلنگانہ

شہریت قانون کے خلاف مجلس کا آج احتجاجی جلسہ

حیدرآباد،21ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ترمیم شدہ شہریت قانون (سی اے اے ) اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آرسی) جیسے ظالمانہ قوانین کے خلاف تلنگانہ میں مسلسل احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پہلا مرکزی احتجاجی جلسہ عام ہفتہ 21ڈسمبر کی شام 6 بجے دارالسلام میں منعقد ہوگا، جبکہ منگل 24 ڈسمبر کو زیڈ پی ٹی سی گراؤنڈ محبوب نگر اور جمعہ 27ڈسمبر کو جدید عیدگاہ قلعہ نظام آباد میں احتجاجی جلسے عام منعقد ہوں گے۔ان جلسوں سے مختلف مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، مشائخ ، معززین ، دانشوران اور سیاسی قائدین کے خطابات ہونگے۔

مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامہ جامعہ نظامیہ، مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن، مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ، مولانا محمد جمال الرحمٰن مفتاحی خطیب مسجد ملے پلی، مولانا مفتی سید صادق الدین فہیم صدر دارلقضاء والا فتاء الہند، مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش، مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش، مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی تلنگانہ و اڈیشہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضٰی پاشاہ قادری نبیرہ شیخ الاسلام، مولانا صفی احمد مدنی صدر جمعیتہ اہل حدیث، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا صدر مجلس شیعہ علماء وذاکرین، مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ، مولانا محمد رحیم الدین انصاری معتمد دارالعلوم حیدرآباد، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی صدر مہدویہ اکیڈیمی، جناب سید ضیاء الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت، مولانا سید شاہ ظہیر الدین صوفی قادری جانیشین حضرت صوفی اعظم، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی پاشاہ جانیشن خطیب دکن، مولانا سید احمد الحسینی سیعد القادری صدر قادریہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن، مولانا محمد حامد حسین حسان بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ، جناب سید منیر الدین احمد مختار جنرل سکریٹری یونائیٹڈ مسلم فورم،  جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمدی عمومی مجلس و رکن اسمبلی یاقوت پورہ، جناب عبدالودود امان ایڈوکیٹ ممتاز قانون داں آسام، ڈاکٹر اسماء زہرہ رکن کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ۔۔

Tags:

You Might also Like