Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل : چیمپئین بننے کے بعد بے وجہ جارحانہ ہوئے بنگلہ دیشی کھلاڑی

اسپورٹس ڈسک،10فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بنگلہدیش نے ہندوستان کو ہرا کر چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی بار انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپئین بنی ہے۔ فائنل میں پریم گارگ کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو تین وکٹ کی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم سے ہوا۔

دوسری طرف ہندوستانی ٹیم کا پانچویں بار جونیئر ورلڈ ک چیمپئین بننے کا خواب پور نہیں ہوا اور اسے رنر ا ہراکر ہی اطمینان کرنا پڑا۔ فائنل مقابلے کے دوران بنگلہ دیشی پلیئر جارحانہ نظر آئے اور میچ کے بعد بھی کچھ بنگلہ دیشی پلیئرس نے بے وجہ کا جارحانہ رخ دیکھایا۔ ٹیم کے مقابلہ جیتتے ہوئے پرجوش اور خوشی سے بھرے بنگلہ دیشی پلئر میدان کی طرف دوڑ پڑے، بڑی جیت کے جوش میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو اکسانے کی بھی کوشش کی جس کی وجہ سے میدان میں ٹکراؤ کی حالت دیکھنے کو ملی۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق میچ جیسے ہی ختم ہوا، بنگلہ دیشی کھلاڑی میدان میں گھس آئے۔ ان میں زیادہ تر کی باڈی لینگویج جارحانہ تھی۔ اس دوران ایک ہندوستانی کھلاڑی نے اسکی مخالفت کی اور کچھ تیکھے الفاظ کہہ رہے ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو پچھے ڈھکیل دیا۔ بعد میں ہندوستانی ٹیم کے کوچ نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو خاموش کرایا۔

Tags:

You Might also Like