Type to search

جرائم و حادثات

بے قابو بس نے میٹرو کے پلیر کو ماری ٹکر، 4 چار لوگ زخمی

حیدرآباد،23ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) شہر کے امیر پیٹ میں پیر کی صبح آر ٹی سی بس بح قابو ہوکر میٹرو کے پلیر سے ٹکرا گئی۔ ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر پہلے میٹرو کے پلیر سے ٹکرانے کے بعد قریب میں واقع ایک دوکان میں گھس گئی۔
یہ حادثہ صبح ہونےکی وجہ سے سڑک پر زیادہ بھیڑ نہیں تھی اور سبھی دوکان بند ہونےکی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ سکندرآباد سے میاں پور جارہی آر ٹی سی بس کا ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس میں کل 15 لوگ سوار ہونے کی خبر ہے۔حادثے میں چار لوگ زخمی پر ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔
غور طلب ہے کہ امیرپیٹ میں اتوار کو میٹرو اسٹیشن کا ایک حصہ گرنے سے مونیکا نامی خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ اور آج ایک بس نے میٹرو پلیر کو ٹکر ماری ہے۔

Tags:

You Might also Like