Type to search

بین الاقوامی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی ہوئے کورونا کے شکار، مثبت آئی ٹیسٹ رپورٹ

british-pm-boris-johnson

برطانیہ،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کے شکارہوگئے ہیں۔ انکی جانچ رپورٹ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ بورس جانسن نے جمعہ کو خود ٹیوٹ کرکے اسکی معلومات دی۔

بورس جانسن میں ہلکے علامات دیکھائی دئے اور کورونا وائرس کی انکی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ حالانکہ بلاگینگ سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وہ حکومت کی قیادت کرتے رہیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے لکھا، پچھلے 24 گھنٹوں میں مجھ میں ہلکے علامات دیکھائے ہیں اور میری کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں سیلف آسولیشن میں جارہا ہوں لیکن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حکومت کی قیادت کرتا رہونگا، ہم ساتھ مل کر اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک پانچ لاکھ سے ذیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے ذیادہ لوگوں کی جان جاچکی ہے۔
اس سے پہلے برطانیہ کے پرنس چارلس بھی کورونا وائرس کے مثبت پائے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like