Type to search

بین الاقوامی

برطانیہ کے محکمہ صحت کی وزیر کو کورونا وائرس، خود کو گھر میں بند کیا

برطانیہ،11مارچ( آئی اے این ایس) برطانیہ کی وزیر صحت اور کنزرویٹو پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نادین ڈورس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے خود اس بات کی معلومات دی۔ بی بی سی نے چہارشنبہ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ نادین ڈورس کوویڈ ۔19 سے متاثر ہونے والی ملک کی پہلی ایم پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انہیں اس بات کی معلومات ہوئی۔ انہوں نے سبھی احتیاط برتنی شروع کردی اور انہیں انکے ہی گھر میں اکیلے رکھا گیا ہے۔

اس بات کا خلاصہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب کوویڈ 19 سے انفیشکن کی وجہ سے ملک میں چھ موت ہوچکی ہے اور اب تک اسکے 382 معاملے سامنے آئے ہیں۔تازہ ترین معاملوں میں مرنے والا شخص 80 سال کے قریب کا تھا۔ جسکی صحت اچھی نہیں تھی۔ اس درمیان ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد بڑھنے کی حالت میں روٹین سرجری کو روکنا پڑسکتا ہے۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈاکٹروں کو سب سے بیمار مریضوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، اس لیے روٹین مانیٹرینگ لانگ ٹرم ہیلتھ کنڈیشن کو روکنا پڑسکتا ہے۔

رکن پارلیمنٹ ڈورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ان لوگوں کو ٹریس (ڈھونڈنا) شروع کردیا ہے جنکے ساتھ انکا رابطہ رہا۔ ساتھ ہی محکمہ کے مشورے پر محکمہ اور انکے پارلیمانی دفتر کو بند کردیا گیا ہے۔

فوٹو: نادین ڈورس کے فیس بک سے لی گئی۔