Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشوریا سکھوجا اس بیماری سے ہے متاثر، فلم اجڑا چمن کی اداکارہ

ایشوریا سکھوجا

ہندی فلم ’اجڑا چمن‘ ملک بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔ ٹی وی کی دنیا میں اپنے اداکاری کے جلوے دیکھا چکی اداکارہ ایشوریا سکھوجا نے اس فلم میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔


فلمی ڈسک،1 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم اجڑا چمن، ملک بھر سے سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ یہ فلم ایک نوجوان کی کہانی بتا رہی ہے۔ جسکے سر پر بال نہیں ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار ابھیشک پاٹھک ہیں۔ اس فلم میں سنی سنگھ، سوربھ شکلا، مانوی گگرو، اتول کمار، ہاشمی، کرشمہ شرما اور ایشوریا سکھوجا ہیں۔ ٹی وی کی دنیا میں اپنی اداکاری کاجلوہ دیکھا چکی اداکارہ ایشوریا سکھوجا نے اس فلم میں اہم رول ادا کیا ہے۔

ایشوریا سکھوجا نے سال 2008 میں ’ہیلو کون؟ پہچان کون‘ سے ٹی وی انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اسکے بعد ’لفٹ کرادیے، ساس بنا سسرال، میں نا بھولونگی، سیریل میں نظر آئیں۔ اسکے ساتھ ہی خطروں کے کھلاڑی سیریز سات میں بطور کنٹیسٹنٹ حصہ بھی لے چکی ہے۔ اسکے علاوہ کئی شو کو ہوسٹ بھی کیا ہے۔ جس میں نچ بلیئے شامل ہے۔ نچ بلیئے کے سیٹ پر ایک بار اداکارہ ایشوریا نے بتایا کہ وہ ٹی بی سے متاثر ہے۔ اسکے ساتھ  ہی بتایا کہ انہیں ذیابطیس کا بھی مسئلہ ہے۔

ماڈل سے اداکارہ بنی ایشوریا سکھوجا نے بامبے ٹائمس کو دیئے انٹرویو میں کہا۔ میں ہمیشہ اپنے والد سے مذاق کرتی ہوں کہ انہوں نے کیسا ڈیکفیٹو(عیب دار) بچہ پیدا کیا ہے۔ میرے دل میں جنم سے ہی سراغ ہے۔ کئی طریقے کی بیماریوں سے متاثر رہی ہوں، مصیبتوں نے بہت ساری باتوں کو زندگی میں اتار چڑھاؤ دیا ہے۔ میں اپنے جسم کی عزت کرتی ہوں۔ اب کام سے زیادہ صحت اور خوشی کو اہمیت دیتی ہوں۔

جنوری کی 4 تاریخ 1987 کو دہلی میں پیدا ہوئی ایشوریا نے اتنے وقت سے ٹی وی سے دور رہنے کی وجہ بھی بتائی۔ ایشوریا نے کہا کہ انکے پاس اچھا کام نہیں آرہا تھا۔ میں اپنے ہر کام کو خوشی کے لیے کرناچاہونگی نہ کہ پیسوں کے لیے کیونکہ میرے لیے پیسوں سے زیادہ خوشی کی اہمیت ہے تو بس مجھے وہی کام کرنا تھا جسے کرتے ہوئے میں خوش رہوں اور ایسا کام میرے اس آ نہیں رہا تھا۔

ایشوریا نے کہا کہ فلم اجڑا چمن کے پریس شو دیکھ کر لوگوں نے مجھے مثبت ردعمل دیئے ہیں۔ بھلے ہی میرا چھوٹا سا کردار ہے، لیکن لوگوں کو وہ اچھا لگ رہا ہے اور لوگ اسے نوٹس کررہے ہیں۔

بتادیں کہ ایشوریا ’یو آر مائی جان‘ فلم میں نظر آئی تھی۔ایشوریا آخری مرتبہ ٹی وی سیریل چندرشیکھر میں نظر آئی تھی۔

Tags: