Type to search

ٹیکنالوجی

یو اینڈ آئی ایئرپلین وائرلیس ایئرفون لانچ، قیمت 2999 روپے

U&i airplane-wireless

ٹیکنالوجی ڈسک،10(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چینی ایپس کے بند ہونے کے بعد سے ہندوستان میں میڈ ان انڈیا پراڈکٹس کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں ہندوستان کی معروف گیجٹ آلات اور کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی یو اینڈ آئی کا ٹی ڈبلیو ایس 3330 ایئرپلین پریمیم ڈیزائن اور کئی لیٹسٹ فیچرس سے لیس ہے۔ یو اینڈ آئی کا ٹی ڈبلیو ایس 3330 ایئرپلین، نکسٹ جنریشن وائرلیس ایئرفون ہے جسے کال کرنے، سننے اور میوزک سننے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔

 

یو اینڈ آئی ایئرپلین وائرلیس ایئرفون کے فیچر
بلوٹوتھ 5.0 ہے۔
بیٹری بیک اپ اور میوزک کا وقت 12 گھنٹے ہے۔
چارجینگ کیس کی صلاحیت 300ایم اے ایچ
ایل ای ڈی بیٹری انڈیکیٹر
کوریج دوری 15 میٹر ہے۔

قیمت اور دستیابی
یو اینڈ آئی ایئرپلین وائر لیس ایئرفون (سفید رنگ) سبھی بڑے ای۔کامرس پلیٹ فارم اور ریٹیل اسٹورس سے 2999 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ اسکا ڈیزائن پریمیم ہے اور ساؤنڈ کوالٹی گراہکوں کو پسند آسکتی ہے۔

 

ان کمپنیوں سے ہوگا مقابلہ
یو اینڈ آئی ایئرپلین وائرلیس ایئرفون کا مقابلہ رئیل می بڈس ایئر سے ہوگا، اسکی قیمت 3999 روپے رکھی گئی ہے۔ رئیل می کے بڈس ایئر کو فل چارج کرنے پر 17 گھنٹے کا میوزک پلے بیک کی سہولت ملتی ہے جوکہ بہتر کہا جاسکتا ہے۔ رئیل می کے وائرلیس ایئربڈس کا وزن 4.2 گرام ہے۔ یہ یلیو، بلیک اور وائٹ سمیت تین کلرس میں دستیاب ہے۔ رئیل می کے علاوہ اسکا مقابلہ ہواوے اور ژیوامی سے بھی ہوگا۔

 

یہ ڈیوائس 12گھنٹے کے بیٹری بیک اپ اور میوزک وقت کے ساتھ آتا ہے۔ وائرلیس ایئرفون میں چارجینگ دیکھنے کے لیے ایل ای ڈی انڈیکیٹر ہے۔ یہ ایئرفون بلوٹوتھ 5.0 کے ساتھ آتا ہے جو اس سے 15میٹر کی دوری تک کی کوریج دیتا ہے۔ چارجینگ کے لیے بیٹری کی صلاحیت 300ایم اے ایچ اور آئیرفون کی خود کی بیٹری صلاحیت 25ایم اے ایچ کی ہے۔

اس موقع پر یو اینڈ آئی کے فاؤنڈر اور ڈائریکٹر پریش وج نے کہا کہ اس لانچ کے ذریعہ سے، ہم اپنے وائرلیس ایئرفون رینج کی توسیع کررہے ہیں اور ہم آنے والے دنوں میں ذیادہ سے ذیادہ نئی مصنوعات کو لانچ کرنے کی امید کررہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like