Type to search

ٹی وی اور فلم

ادیتا گوسوامی برتھ ڈے اسپیشل: کامیاب فلمیں دینے کے بعد بالی ووڈ سے دور

ادیتا گوسوامی

فلمی ڈسک، 9 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ادیتا گوسوامی ، عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ‘زہر’ اور ‘اکثر’ میں بولڈ سین دینے کے بعد سے بحث میں آئی تھی آج وہ اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

اودیتا گوسوامی کی پیدائش 9 فروری کو دہرادون میں ہوئی۔ ادیتا کی والدہ نیپالی اور والد گاڑوالی ہے۔ ادیتا کا بچپن کھٹمنڈو میں گذرا اور اسکے بعد ادیتا اپنی پڑھائی کے لیے دہرادون آگئی۔

انہوں نے اپنی تعلیم دہرادون سے مکمل کی، جہاں انہوں نے کیمبرین ہال اور ڈی اے وی پبلک اسکول سے نویں تک تعلیم حاصل کی۔

گریجویشن کے بعد وہ مممبئی آگئی۔ گوسوامی نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی اور پھر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔

گوسوامی صرف 16 سال کی عمر میں دہرادون میں ایک فیشن انسٹی ٹیوٹ کے لیے ریمپ واک کیا۔

اسکے بعد وہ ماڈلنگ میں کیریئر بنانے کے لیے دہلی میں منتقل ہوئی۔ انہوں نے چند تصاویر گھر میں لیکر ایم ٹی وی ماڈل مشن کنٹیسٹ کے لیے بھیجا۔ جہاں وہ منتخب ہوئی۔

پھر انہیں اسائمنٹس ملنا شروع ہوئے۔ اور کئی سارے اشہارات میں کام کیا۔ اور دہلی کی ٹاپ ماڈل بن گئی۔

انہوں نے پیپسی ، ٹائٹن واچز جیسے برانڈز کے لیے بطور ماڈل کام کیا، اور ایکٹر جان ابراہم کے مقابلے فلم پاپ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، یہ فلم پوجا بھٹ کی بطور ڈیبیو ڈائریکٹر تھی۔

اسکے علاوہ گوسوامی اوپن پٹیل کے ساتھ احمد خان کے ریمیکس میوزک ویڈیو کیا خوب لگتی ہو، میں نظر آئی۔

انہوں نے زہر فلم کے ڈائریکٹر موہت سوری سے 9 سال کے افیئر کے بعد سال 2013 میں شادی کرلی۔ دونوں کو ایک بیٹا کرما سوری اور ایک بیٹی دیوی سوری ہے۔

بات جب بالی ووڈ کی بولڈ اداکاراؤں کی ہوتی ہے تو ان میں ادیتا کا نام ہونا لازمی ہے۔ قریب ایک دہائی کے لمبے کیریئر میں ادیتا گوسوامی نے صرف 14-13 فلموں میں کام کیا لیکن ان فلموں میں وہ اپنی اداکاری سے زیادہ بولڈ اور ہاٹ سینس کو لیکر بحث میں رہی۔

سال 2003 میں آئی کرائم تھریلر فلم پاپ میں انہوں نے کایا کا کردار نبھایا۔ یہ انکی ڈیبیو فلم تھی۔ فلم میں جان ابراہم، ادیتا گوسوامی، گلشن گروور اور موہن آگاشی لیڈ رول میں تھے۔ اس فلم کا گانا من کی لگن کافی مشہور ہوا تھا جسے راحت فتح علی خان نے گایا تھا۔ اس فلم کے لیے وہ زی سنے ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد ہوئی تھی۔

سال 2005 میں آئی مسٹری تھریلر فلم زہر میں گوسوامی نے انا ورگیسی کا کردار نبھایا۔ فلم کو موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا تھا اور مہیش بھٹ نے پروڈیوس کیا تھا، فلم میں عمران ہاشمی ، شمیتا شیٹی ، اور ادیتا گوسوامی لیڈ رول میں تھے۔

فلم کے گانے کافی مشہور ہوئے۔ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ ادیتا نے کئی بولڈ سیٹ دیئے۔ فلم کے پوسٹر پر ادیتا نے بولڈ انداز میں پوز دیئے جسکی کافی مخالفت ہوئی۔

ادیتا گوسامی نے سال 2006 میں اننت مہادیوین کی ہدایت میں بنی فلم اکثر میں شینا رائے سنگھ کا کردار نبھایا تھا۔ فلم میں عمران ہاشمی، اور ڈینو موریا اہم رول میں تھے۔ فلم کا ایک گانا ’جھلک دیکھلاجا‘ کافی مشہور ہوا تھا جسے ہمیش ریشمیہ نے گایا تھا۔

سال 2006 میں ڈائریکٹر آدتیہ دت کی ڈرامہ تھریلر فلم دل دیا ہے میں انہوں نے خصوصی انٹری کی تھی۔ فلم میں عمران ہاشمی ، اشمیت پٹیل ، گیتا بسرا اور متھن چکرورتی نظر آئے تھے۔

سال 2007 میں آئی رومانٹک میوزیکل تھریلر فلم اگر، میں انہوں نے جھانوی کا کردار نبھایا۔ فلم کو اننت مہادیون نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں لیڈ رول میں ادیتا گوسوامی ، شریاس تلپڑے ، اور تشار کپور نظر آئے۔

سال 2009 میں ادیتا نے کامیڈی فلم کس سے پیار کروں میں شیتل کا رول پلے کیا۔ فلم میں ارشد وارثی ، آشیش چودھری اور یش ٹونک نظر آئے۔

سال 2009 میں آئی تھریلر فلم فوکس میں ادیتا نے صوفیہ کا کردار نبھایا۔ فلم کو دپیک تیجوری نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں سنی دیول، ارجن رامپال، اور سگاریکا گھاٹگے اہم رول میں تھے۔

سال 2010 میں جگ مونڈھرا کی ہدایت میں بنی فلم چیس میں ادیتا نے نوپور چوہان کے کردار میں تھی۔ فلم میں انوج سکسینہ، ادیتا گوسوامی ، سمیر کوچر، اور ترین پٹیل لیڈ رول میں تھے۔

اسی سال انہوں نے تھریلر فلم اپارٹمنٹ میں بطور مہمان نظر آئی۔ فلم میں تنوشری دتہ اور روہت رائے لیڈ رول میں تھے۔

سال 2010 میں آئی ہارر فلم روکک میں انہوں نے آہانا کا رول نبھایا۔ فلم میں تنوشری دتہ اور ادیتا گوسوامی لیڈ رول میں تھے۔ اس فلم میں پہلی مرتبہ دونوں اداکارہ ایک ساتھ نظر آئی تھی۔

سال 2012 میں آئی کامیڈی فلم میرے دوست پیکچر ابھی باقی ہے ، میں انہوں نے موہینی کا کردار نبھایا۔ فلم کو رجنیش ٹھاکر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں سنیل شیٹی، راجپال یادو، اوم پوری اور ادیتا گوسوامی لیڈ رول میں تھے۔

سال 2012 میں آئی فلم ڈائری آف اے بٹرفلائی میں انہوں گل کا کردار نبھایا۔ فلم کو ونود مکھی نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اسد اجمیری نے لکھا تھا۔

سال 2012 میں آئی فلم ڈائری آف اے بٹرفلائی میں وہ آخری بار دیکھی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی۔

فلموں میں کامیابی نہیں ملی تو ادیتا نے پرفیشن بدل لیا۔ وہ اب ایک ڈسک جوکی ہے۔ وہ بطور ڈی جے شو کیا کرتی ہے۔
ادیتا گوسوامی نے پروفیشن ڈی جے سے باقاعدہ ٹریننگ لی ہے۔