Type to search

اسپورٹس

انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

اسپورٹس ڈسک،2ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چار بار کے چیمپئین ہندوستان نے پیر کو انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا- نوجوان ہندوستانی ٹیم 19 جنوری سے 7 فروری کے درمیان ساؤتھ افریقہ میں پانچویں بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کرنے اترے گی- اترپردیش کے بلے باز پریم گارگ کو 15 رکنی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے- دھرو چند جوریل ٹیم کے نائب کپتان ہونگے- وہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے، کمار کشھگرا کو بھی ٹیم میں وکیٹ کیپر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے-

ہندوستان کو گروپ اے میں جاپان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور انہیں چار کے گروپ میں بانٹا گیا ہے- ممبئی کے یشسوی جیسوال کے ساتھ دیوانشو سکسینا، اتراکھنڈ کے ششی راوت اور حیدرآباد کے تلک ورما ہندوستان کے اہم بلے بازوں میں شامل ہے- وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کے لیے یشسوسی جیسوال شاندار فارم میں تھے-

ہندوستان اپنے انڈر 19 ورلڈ کپ خطاب کا بچاؤ کرے گا، 2018 میں پرتھوی شاہ کی قیادت میں ہندوتان نے یو-19 فائنل میں آسٹریلیا کو ہراکر خطاب اپنے نام کیا تھا- اس وقت ٹیم کے کوچ سابق کرکٹر راہل ڈراویڈ تھے-

Tags:

You Might also Like