Type to search

قومی

ہندوستانی بحریہ میں دو خاتون پائلٹ ہیلی کاپٹر اسٹریم میں تعینات

دہلی،22ستمبر (ذرائع) ہندوستانی بحریہ میں صنفی مساوات کو ثابت کرنے والے ایک قدم کے تحت سب لیفٹیننٹ کمودینی تیاگی اور سب لیفٹیننٹ ریتی سنگھ کو بحریہ کے جنگی جہاز پر عملے کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔ اور وہ ایسا کرنے والی پہلی خاتون افسر ہونگی۔
بحریہ نے خواتین کوبااختیار بنانے کی سمت میں بڑی پہل کرتے ہوئے دوخواتین پائلٹوں کو ہیلی کاپٹر اسٹریم میں’آبزرور‘ تعینات کیا ہےیہ دونوں پائلٹ اصل میں بحریہ کی پہلی افسر ہیں جو جنگی جہازوں کے ذریعہ آپریٹ ہونے والے ہیلی کاپٹروں کے عملے میں شامل ہوں گی۔
حالانکہ ہندوستانی بحریہ کئی خاتون افسروں کو بھرتی کرتی رہی ہے۔ لیکن اب تک خاتون افسروں کو جنگی جہازوں پر لمبے عرصے کے لیے تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ جسکے پچھے کئی وجہ ہیں۔ عملہ کے کوارٹروں میں خواتین کے لیے خصوصی باتھ روم کے انتظامات نہ ہونا۔
اب یہ سب جلد ہی بدلنا طے ہے۔ دو نوجوان خواتین افسر بحریہ کے ملٹی رول ہیلی کاپٹروں میں لگے سینسروں کو آپریٹ کرنے کی ٹریننگ لے رہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ یہ دو افسر بحریہ کے نئے ایم ایچ 60 اور ہیلی کاپٹروں میں اڑان بھریں گے۰
اب تک خاتون پائلٹوں کو بحریہ کےجاسوس اور دیگر طیاروں کے عملے میں شامل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل خاتون افسران کو بحریہ کے اہم جنگی جہازوں میں تعینات کیے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔