Type to search

قومی

دہلی پہنچا کورونا وائرس، پہلا مثبت کیس، ملک میں 2 نئے معاملے

دہلی،2مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) خطرناک کورونا وائرس (سی او وی آئی ڈی۔19) اب ملک کی دارلحکومت دہلی میں بھی پہنچ گیا ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وزرات صحت نے یہ معلومات دی ہے۔ اسکے علاوہ تلنگانہ کے بھی ایک شخص کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ دہلی میں جس مریض کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے، وہ اٹلی سے آیا تھا۔ دوسرا شخص دبئی سے آیا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے کیرالا میں کورونا وائرس کے 3 متاثر سامنے آئے تھے۔

وزرات صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد مریضوں پر قریب سے نظر رکھی جارہی ہے۔ فی الحال دونوں کی حالت مستحکم ہے۔ اس سے پہلے چین سے لائے گئے ہندوستانی شہریوں کو مانسر سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ جہاں انکی نگرانی کی جارہی ہے۔ ان لوگوں سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہیں غیر ملک سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔

حال ہی میں جاپان سے ڈائمنڈ پرنسس کروز سے ہندوستان کے 119 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔ ان سبھی لوگوں کو ہندوستان لانے کے بعد سیدھے مانسر سینٹر لے جایا گیا ہے۔ جہاں انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
بتادیں کہ چین سے پھیلنا شرو ع ہوئے کورونا وائرس دنیا میں اب تک تقریبا 89 ہزار لوگوں کو اپنی زرد میں لے چکا ہے۔ جبکہ تین ہزار سے ذیادہ لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس کو کوویڈ ۔19 نام دیا ہے۔ دنیا بھر سے سامنے آئے کورونا وائرس کے معاملوں اور اس سے ہوئی موتوں کی تعداد اس طرح ہے۔
چین : 80026 کیس، 2912 موت۔
ہانگ کانگ: 94 کیس، دو کی موت
مکاؤ: 10 کیس۔
ساؤتھ کوریا: 4212 کیس، 22 کی موت
اٹلی: 1694 کیس، 34 کی موت
ایران: 978 کیس،54 موت
جاپان: 961 کیس، 12 کی موت
فرانس: 130 کیس، ایک کی موت
اسکے علاوہ بھی الگ الگ ملکوں سے کورونا وائرس سے موت اور اسکے انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like