Type to search

جرائم و حادثات

حیات نگر میں دو لڑکیوں نے کرلی خودکشی

حیدرآباد،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیات نگر پولیس اسٹیشن حدوو میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی- اس واقع سے سنسنی پھیل گئی- اگلے دس دنوں میں دونوں کی شادی ہونے والی تھی- بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد کے سرینواس پورم کالونی میں دو لڑکیوں نے پھانسی لے لی- دونوں ڈگری کی پڑھائی کررہی تھی- گوتمی اور ممتا دونوں سہلیاں تھی- انکی خودکشی سے انجان شخص پر شک کیا جارہا ہے-
لڑکیوں نے خودکشی نوٹ لکھا ہے اس میں انہوں نے شادی کے لیے بڑے پیمانے پر جہیز دینے پر خفا ہونے کی بات لکھی ہے- وہ انکے والدین پر بوجھ نہیں بننا چاہتے ہیں- دیگر کسی لڑکیوں کو اس طرح کی حالت کا سامنا نہیں کرنے کی نوبت نہ آئے، لڑکیوں کی خودکشی کے واقع پر پولیس جانچ کررہی ہے-

بتادیں کہ دونوں نے ایک ہی پنکھے سے پھانسی لگا لی- محبوب آباد ضلع کے پوتناپلی کی ممتا کچھ سال پہلے والدین کے ساتھ شہر آئی – انکا خاندان حیات نگر کے سرینواس کالونی میں رہ رہا ہے- اس نے انٹر کی پڑھائی پوری کی- اسی کالونی میں گوتمی خاندان کے ساتھ رہتی تھی- انکا کرنول ضلع سے تعلق ہے- دونوں لڑکیاں پڑوس میں ہہی رہتی تھی- ممتا کے والدین شادی تقریب میں شامل ہونے محبوب نگر گئے تھے-

Tags:

You Might also Like