Type to search

آٹو موبائل

صرف چار ہزار میں گھر لے جائے ٹی وی ایس جوپیٹر، زبردست مائلیج

آٹوموبائل ڈسک/4جولائی(اردو پوسٹ) ملک کی تیسری سب سے بڑی ٹو۔وہیلر مینوفیکچرر کمپنی ٹی وی ایس موٹر گراہکوں کے لیے بمپر آفر لے کر آئی ہے۔ اس آفر کے تحت ٹی وی ایس جوپیٹر کو آپ صر 3900 روپے کے ڈاؤن پیمنٹ پر اپنے گھر لے جاسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اس اسکوٹر کو فینانس کرانے کے لیے کمپنی زیرو پروسیسنگ فیس کا بھی آفر دے رہی ہے۔ ٹی وی ایس جوپیٹر کی خرید پر 3.99 فیصدی سود کی شرح سے لون بھی ملے گا۔ بازار میں ٹی وی ایس جوپیٹر کی شروعاتی قیمت 52645 سے لیکر 59635 روپے تک ہے۔

ٹی وی ایس جوپیٹر میں 109.7 سی سی کی صلاحیت والا انجن استعمال کیا گیا ہے جو 7.88 پی ایس کی پاور اور 8 این ایم کا ٹراک جنریٹ کرتا ہے۔ اس میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن گیئر باکس استعمال کیا گیا ہے۔

ٹی وی ایس جوپیٹر مائلیج کے معاملے میں بھی کافی بہتر ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اسکوٹر 62 کلو میٹر فی لیٹر کا مائلیج دیتی ہے۔