Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل یہ ہے محبتیں کے روحی بھلا عرف آدیتی بھاٹیہ

آدیتی بھاٹیہ

ٹی وی ڈسک، 25 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکتا کپور کا شو یہ ہے محبتیں آپ کو یاد ہی ہوگا- اس شو سے کئی اسٹارس کو مقبولیت ملی- شادی، طلاق اور بچوں پر مبنی اس شو کو کافی پسند کیا گیا تھا-

پنجابی اور ساؤتھ انڈین کلچر کو یہ ہے محبتیں میں دیکھایا گیا تھا- ساتھ ہی اس شو کی خاص پرکشش تھی چھوٹی سی بچی روحی بھلا-

روحی جو اپنے والدین کے الگ ہونے کے بعد اپنے والد کی شادی کراتی ہے اور اسکے پیار کی وجہ دو اجنبی جو ایک دوسرے کو خاص پسند نہیں کرتے وہ شادی کرلیتے ہیں-

وہیں روحی یعنی آدیتی بھاٹیہ اب بڑی ہوگئی ہے اور انکا لک اب کافی بدل گیا ہے-

 

آدیتی بھاٹیہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- انکے حال کے دنوں کے فوٹو کو دیکھ کر فینس نے کہا، کیا یہ وہیں پیاری سی بچی ہے- آدیتی نے ایک ویڈیو اپنے فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے-

جس میں وہ گانا، جانے کیسے بندھی تونے آنکھیوں کے ڈور، پر ڈانس کررہی ہے- اس ویڈیو میں فینس نے کمنٹ کیا ہے گورجیس، ڈیوائن-

 

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سیریل یہ ہے محبتیں کی آدیتی ویواہ،، شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈ والا ، دی ٹرین، چانس پے ڈانس اور سرگوشیاں جیسی کئی فلموں میں نظر آئی تھی-

اسکے علاوہ وہ زی ٹی کے ٹشن عشق میں ببلی تنیجا کے رول میں دیکھی تھی، جسے کافی پسند کیا گیا-

آدیتی ہوم سوئٹ ہوم، کامیڈی نائٹس اور کامیڈی سرکس میں بھی نظر آئی تھی- آدیتی اسٹائل اور خوبصورتی کا پرفیکٹ جوڑ ہے-

 

اسٹار پلس کے سیریل یہ ہے محبتیں، کی آدیتی اپنی نانی کے بے حد قریب ہے اور اکثر انسٹاگرام پر اپنی نانی کے ساتھ فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے-

ادیتی بھاٹیہ کی پیدائش 29 اکتوبر 1999 کو مہاراشٹرا کے شہر ممبئی ہوئی، ادیتی کی والدہ بینا بھاٹیہ پیشے سے معلمہ ہے۔

آدیتی بھاٹیہ نے سال 2018 میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی۔