Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل وہ رہنے والی محلوں کی، کی اداکارہ رینا کپور

اداکارہ رینا کپور

بارہ سال میں اتنی بدل گئی رینا کپور


ٹی وی ڈسک، 25 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سہارا ون پر نشر ہوئے شو وہ رہنے والی محلوں کی، ٹی وی تاریخ میں سب سے لمبے چلنے والے شو میں سے ایک ہے۔

 

یہ شو سال 2005 میں شروع ہوا جس میں رینا کپور کبھی رانی بنکر تو کبھی پری بن کر پردے پر نظر آئی۔

 

 

اس شو کے 1300 قسط ٹیلی کاسٹ ہوئے۔ سال 2011 تک رینا اسی شو کا حصہ رہی۔ تب سے اب تک 12 سال کا لمبا عرصہ گذر چکا ہے۔ ان سالوں میں وہ رہنے والی محلوں کی رانی یعنی رینا کپور بھی کافی بدل چکی ہے۔

 

 

 

ایک نئے ٹی وی شو میں پھر نظر آرہی ہے رینا کپور اب پہلے سے بھی ذیادہ گلیمرس اور حسین نظر آرہی ہے۔

 

 

اس شو کے بعد رینا کپور اچانک تین سال کے لیے پردے سے دور ہوگئی تھی۔ تین سال کے بریک کے بعد وہ اور پیار ہوگیا، سے پردے پر واپسی کرنے میں کامیاب رہی۔

 

 

 

ٹی وی پر کام ملنے کا رینا کپور کا سفر بھی دلچسپ ہے۔ رینا کپور اپنی سہیلی کو آڈیشن دلانے کے لیے ممبئی آئی تھی۔ ڈائریکٹر نے انہیں دیکھ کر کہا کہ وہ کافی فوٹوجینک دیکھتی ہے۔ اور آڈیشن دینے کے لیے کہا۔

 

 

 

بس اسکے بعد رینا کپور کو ممبئی سے بولاوا آگیا۔ کچھ سیریل کرنے کے بعد انہیں وہ رہنے والی محلوں کی سیریل میں کام کا موقع ملا۔

 

 

 

اداکارہ رینا کپور ٹی وی سیریلس کے علاوہ چند فلموں میں بھی نظر آئی جن میں ہیرو ہندوستانی، کیا کہنا، ڈوپلیکٹ شعلے، اور شا رخ کی فلم اوم شانتی اوم جیسی فلمیں شامل ہے-

 

 

 

 

دہلی میں پیدا ہوئی اداکارہ رینا کپور نے سال 1998 میں آئی فلم ہیرو ہندوستانی میں عضمہ کا مختصر سا کردار ادا کیا تھا یہ انکی ڈیبیو فلم تھی- اس فل میں لیڈ ایکٹر ارشد وارثی تھے-