Type to search

ٹی وی اور فلم

تنوی ہیگڑے ۔ سونپری کی فروٹی یاد ہے آپکو ؟

تنوی ہیگڑے

سونپری شو میں فروٹی کا کردار نبھانے والی تنوی ہیگڑے
سونپری کا کردار مرنال دیو کلکرنی نے نبھایا تھا۔
سال 04-2000 تک اسٹار پلس نشر ہوا تھا شو سونپری


ٹی وی ڈسک،21 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جب انٹرنیٹ اور موبائل نہیں تھا تب بچے ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پسندیدہ شو کا بے صبری سے کرتے تھے ان شوز میں حاتم، چندر کانتا، شکتی مان، وکرم بیتال، شکالکا بوم بوم جیسے شوز شامل تھے، ان شو میں اور ایک شو ایسا بھی تھا جو بچوں کو خوب پسند آتا تھا سونپری،،،

اس شو کے سبھی کردار کو بچے کافی پسند کرتے تھے خاص کر سونپری اور فروٹی کو۔ لیکن وقت کے ساتھ بچے اب دیگر شوز کی طرف متوجہ ہوگئے۔ لیکن آج بھی وہ بچے اپنے وقت کے اس شوز کو یاد کرتے ہیں۔ اور اس شو میں نبھائے کرداروں کو بھی۔ سونپری میں فروٹی کا کردار نبھانے والی ننھی فروٹی آج کافی بدل گئی ہے۔

 آپ کو سونپری کی فروٹی ضرور یاد ہوگی۔ وہی فروٹی، جسکی مدد کے لیے سونپری ہمیشہ حاضر رہتی تھی۔ لیکن کیا آپ کو معلومت ہے وہیں فروٹی آج کہاں ہے؟

شو میں سونپری یعنی مرنال دیو کلکرنی ہمیشہ فروٹی کی مدد کرنے کے لیے حاضر ہوجاتی تھی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب فروٹی بڑی ہوگئی ہے۔ فروٹی کا اصل نام تنوی ہیگڑے ہے اور اب وہ کافی بدل چکی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tanvi Hegde (@tanvihegde)

 

تنوی 90 کے دہائی میں بچوں کے دلوں پر راج کرنے والی فروٹی یعنی تنوی ہیگڑے اب بڑی ہوچکی ہے اور وہ مراٹھی فلموں میں کافی سرگرم ہے۔ سونپری سیریل نے لگاتار چار سال ناظرین کو تفریح کیا۔

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق تنوی ہیگڑے کی پیدائش 11 نومبر 1991 میں ممبئی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام ادے ہیگڑے ہے، انہوں نے اپنی تعلیم دادر کے وی این سلے ہائی اسکول سے حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tanvi Hegde (@tanvihegde)

 

تنوی ہیگڑے نے اپنی اداکاری کی شروعات فلم گجگامنی سے کی۔ وہ اب تک 150 سے ذیادہ اشتہارات میں نظر آچکی ہے۔

بچپن کی وہ معصوم سی دیکھنے والی فروٹی اب پوری طرح سے بدل چکی ہے۔ اب وہ کافی گیلمرس دیکھنے لگی ہے۔ تنوی فلموں کی مشہور اداکارہ ہے۔

تنوی نے اپنے کیریئر کا آغاز صرف تین سال کی عمر میں کیا۔ جب وہ رسنا بے بی کنٹیسٹنٹ کی ونر رہی تھی۔ سونپری کے علاوہ تنوی شکالکا بوم بوم کے کچھ اقساط میں بھی نظر آئی۔

تنوی ہیگڑے مراٹھی فلموں کی ایک مشہور اداکارہ ہیں اور وہ مراٹھی فلم اتھنگ میں نظر آئیں ہے۔

اب بات کرتے ہیں سونپری یعنی مرنال دیو کلکرنی کی۔ انکی پیدائش 21جون 1968 کو ہوئی، کلکرنی نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات 16سال کی عمر میں کی تھی۔

انہوں نے کئی اور ٹی وی سیریلس میں کام کیا، جن میں شریکانت، دی گریٹ مراٹھا، حسرتیں، دروپدی، میرا بائی، ٹیچر، کھیل، اور اسپرش شامل ہے۔ لیکن لوگ آج بھی انہیں سونپری کے لیے جانتے ہیں۔