Type to search

ٹی وی اور فلم

گلکی جوشی : ٹی وی شو میڈم سر سے پہچان بنائی

گلکی جوشی

ٹی وی ڈسک،14 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سب ٹی وی کے مقبول سیریل میڈم سر میں لیڈ رول پلے کرنے والی اداکارہ گولکی جوشی اصل زندگی میں کافی ہاٹ اور بنداس ہے۔

گلکی جوشی کی پیدائش 17 مئی 1990 کو اندور ہوئی۔ گلکی نے اپنا بچپن دہلی اور ممبئی میں گذارا۔ ان کے والدین دہلی تھیٹر سرکٹ میں سرگرم تھے۔ انکے والد کا نام راکیش جوشی ہے جو پیشہ سے ڈائریکٹر ہے اور والدہ کا نام ارچنا شنتارے ہے جو ایک ٹی وی رائٹر ہے۔

جوشی نے اپنی تعلیم ممبئی کے ویر بھگت سنگھ ودیالیہ سے کی تھی۔ کالج کی پڑھائی کے بعد گلکی نے بطور اداکارہ کام کرنا شروع کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gulki Joshi (@gulki_joshi)

 

اداکارہ گلکی جوشی سب ٹی وی کے سیریل میڈم سر میں وردی پہنے نظر آتی ہے اور ایسے میں کام کرتی ہے جن سے انکے انداز کی سب تعریف کرتے ہیں۔

میڈم سر شو میں وہ ایس ایچ او حسینہ ملک کا کردار نبھا رہی ہے۔ انکے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ شو پھر صبح ہوگی سے ٹی وی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ جوشی کا یہ رول کافی الگ ہے۔

گلکی جوشی کہتی ہے کہ جب میں نے اس شو کی اسکرپٹ پڑھی تو مجھے جو رول آفر ہوا تھا وہ بالکل ویسی تھی جیسا میں کرنا چاہتی تھی۔ پہلے بھی میں نے کئی رول نبھائے ہیں، لیکن حسینہ ملک کا کردار سب سے الگ ہے۔

ٹی وی شو کے علاوہ گلکی جوشی نے ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر 2020 میں نشر ہوئی کرائم ڈرامہ ویب سیریز بھاہوکال میں انہوں نے نیہا کا کردار ادا کیا۔

ٹی وی پر وہ سب سے پہلے سال 2011 میں سونی ٹی وی کے شو کرائم پیٹرول میں نظر آئی تھی۔ اسکے بعد وہ سال 13-2012 تک زی ٹی وی پر نشر ہوئے سیریل پھر صبح ہوگی میں سگنی سنگھ کا کردار نبھایا تھا۔ اور یہ انکا ڈیبیو سیریل تھا۔

سال 2014 میں گلکی جوشی نے ٹی وی چینل لائف او کے پر نشر ہوئے شو نادان پرندے گھر آجا میں مہر اقبال کردار نبھایا۔

سال 2015 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے سیریل یہ ہے محبتیں میں جوشی نے نیہا ونراج کا کردار ادا کیا۔

سال 16-2015 تک ٹی وی چینل لائف اوکے پر نشر ہوئے سیریل پیا رنگریز میں انہوں نے آرادھیا کا کردار نبھایا۔

گلکی جوشی نے سال 2016 میں دوردرشن نیشنل چینل پر نشر ہوئے شو بس تھوڑے سے انجانے میں نشا اوستھی کا کردار نبھایا۔ شو میں علی حسن، نتاشا سنہا، جیسے فنکار نے کام کیا تھا۔

جوشی نے سال 19-2017 تک اینڈ ٹی وی پر نشر ہوئے پارمااوتار شری کرشنا میں دیوکی کا رول نبھایا۔

سال 2017 میں کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو ایک ایک شرنگار – سوابھیمان میں ساوری کا کردار نبھایا۔

سال 18-2017 تک زی ٹی وی پر نشر ہوئے شو پیا البیلا میں جوشی نے نینا گوئل کا کردار نبھایا۔ اور سال 2018 میں اینڈ ٹی وی کے شو لال عشق میں کامنا کردار ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gulki Joshi (@gulki_joshi)

سال 2020 میں میڈم سر میں ایس ایچ او حسینہ ملک کا کردار ادا کررہی ہے

بتادیں کہ گلکی جوشی سیریل میں جتنی عام اور سنپل نظر آتی ہے ، اصل زندگی میں وہ اتنی ہی ہاٹ اور اسٹائلش ہے۔ اس بات کا پتہ انکی تصویریں دیکھ کر چلتا ہے۔

جوشی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تمام اسٹائلش تصویریں پوسٹ ہے۔ ان میں وہ نئے نئے آوٹ فٹس میں پوز دیتی نظر آتی ہے۔

جوشی انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ یہاں انہیں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔ جوشی یہ ہے محبتیں، پیا رنگریز، لال عشق، پیا البیلا جیسے سیریلس میں کام کرچکی ہے۔