Type to search

ٹی وی اور فلم

جودھا اکبر کی اداکارہ پریدھی شرما 10 سال میں اتنی بدل گئی

پریدھی شرما

فلمی ڈسک، 8 جنوری (اردو پوسٹ) اداکارہ پریدھی شرما ایک مشہور ٹی وی اداکارہ ہے۔ پریدھی نے سیریل جودھا اکبر میں اپنے کردار جودھا سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔ پریدھی نے اپنی سادگی سے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا تھا۔

 

 

بتادیں کہ اداکارہ پریدھی شرما نے اپنے کریئر کی شروعات تیرے میرے سپنے سے کیا تھا۔ تاہم انہیں پہچان اداکار ٹوکس کے ساتھ ٹی وی شو جودھا اکبر میں کام کرکے ملی-

 

 

شو میں دونوں کی کیمسٹری کو لوگوں نے خؤب پسند کیا تھا، پریدھی شرما کی بات ہم اس لیے کررہے ہیں کیونکہ ٹی وی کی جودھا کی ایک فوٹو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے-

 

 

 

 

اداکارہ پریدھی شرما بھلے ہی اب ایکٹینگ میں ذیادہ ایکٹیو نہیں ہے، لیکن سوشل میڈیا پر انہیں خوب ایکٹیو دیکھا جاتا ہے-

 

 

حال ہی میں پریدھی کی ایک فوٹو سامنے آئی ہے، جس میں وہ بنا میک اپ کے نظر آرہی ہے- لیکن کچھ لوگ انہیں اتنے سالوں بعد بھی بغیر میک اپ کے دیکھ کر پہچان نہیں پا رہے ہیں۔

 

 

اس تصویر میں پریدھی اپنے سادہ انداز سے لوگوں کا دل جیت رہی ہیں۔ اس تصویر میں پریدھی باغ میں بیٹھی مسکراتی ہوئی پوز دے رہی ہیں۔

دس سال بعد پریدھی کی اس تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ دس سال بعد بھی اتنی ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

 

تصویر شیئر کرتے ہوئے پریدھی شرما نے کیپشن میں لکھا، ‘قدرت میں’۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریڈ ہارٹ ایموجی بھی بنایا ہے۔

 

 

اداکارہ پریدھی شرما کی پیدائش 15 مئی 1987 کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہوئی، انہوں نے سال 2009 میں احمد آباد کے تاجر تنمائی سکسینہ سے شادی کی- اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے-

 

 

 

اداکارہ پریدھی شرما نے سال 2010 میں تیرے میرے سپنے، 2011 میں رک جانا نہیں، 2013 میں جودھا اکبر ، 2015 میں کوڈ ریڈ، 2016 میں یہ کہاں آگئے ہم، 2018 میں پٹیالہ ہاؤس ، 2020 میں جگ جنانی ماں ویشنو دیوی، 2021 میں چکو کی ممی دور کی، جیسے شوز میں کام کیا-

 

 

 

 

اداکارہ پریدھی شرما سیریلس کے علاوہ چند شارٹس فلموں میں بھی اپنی اداکاری دیکھا چکی ہے سال 2019 میں زی5 کی شارٹ فلم میٹھی عید، گرین جیسی فلم شامل ہے-

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1