Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سنیہا بھوسر نے ٹی وی شو گم ہے کسی کے پیار میں کو کہا الوداع

اداکارہ سنیہا بھوسر

نئے موقعوں کی تلاش کرنا چاہتی ہوں اداکارہ سنیہا بھوسر-

 بہت لمبے وقت سے اس کردار کو ادا کررہی ہوں-

نیل – عائشہ بھی شو کو جلد کریں گے بائے بائئے


ٹی وی ڈسک، 3 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس کے زبردست اور مقبول ٹی وی شو گم ہے کسی کے پیار میں، میں آئے دن ٹیوئسٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں- شو میں جلد ہی لیپ آنے والا ہے-

 

جسکے بعد نئے کرداروں کے ساتھ ساتھ نئی کہانی کی بھی شروات ہوگی- کچھ وقت پہلے گم ہے کسی کے پیار میں ، سے ایشوریا شرما کی چھٹی ہوئی تھی-

 

 

وہیں خبر یہ بھی تھی کہ لیپ کے بعد عائشہ سنگھ ، نیل بھٹ اور ہرشد اروڑا بھی شو کو الوداع کہے دیں گے- لیکن ان سب سے پہلے شو کی ایک اور حسینہ نے شو کو بائے بائے کہے دیا ہے-

 

 

 

اداکارہ سنیہا بھوسر نے انٹرویو میں یہ تک بتایا کہ وہ شو کو چھوڑنے کے لیے صحیح موقع کی تلاش کررہے تھے-

 

 

 

ٹی وی شو گم ہے کسی کے پیار میں، کو الوداع کہنے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ سنیہا بھوسر ہے- انہوں نے شو میں کرشمہ کا رول ادا کیا، جو اپنے ڈائیلاگ ڈاڈو سوٹو، کے لیے خوب مشہور ہے-

 

 

 

سنیہا بھوسر کو اس شو سے خوب مقبولیت حاصل ہوئی، لیکن انہوں نے نئے موقعوں کی تلاش کے لیے سیریل کو الوداع کہے دیا- اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ شو کو چھوڑنے کے لیے نئے موقع کی تلاش کررہی تھی-

 

 

 

اداکارہ سنیہا بھوسر شو کو لیکر ای-ٹائمز سے بھی بات چیت کی- انہوں نے اس بارے میں کہا ، میرا شو چھوڑنے کا فیصلہ ابھی کا نہیں ہے، میں شو چھوڑنے کا انتظار کررہی تھی- کیونکہ میں کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں-

 

 

 

اداکارہ کہتی ہے، میں اس لیے شو کو نہیں چھوڑ رہی، کیونکہ مجھے نیا پروجیکٹ مل چکا ہے، بس میں نئے موقعوں کی تلاش کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں بہت لمبے وقت سے اس کردار کو ادا کررہی ہوں-

 

 

 

اداکارہ سنیہا بھوسر نے مزید کہا، میں کچھ حیرت انگیز یادیں اور تجربات جو مجھے شو سے ملے، گھر لے جارہی ہوں، سب سے ضروری چیز جو میں لے جاؤنگی وہ دوستی ہے جو میں نے یہاں بنائی تھی-

 

 

اداکارہ سنیہا بھوسر کی پیدائش 15 نومبر 1999 میں مدھیہ پردیش کے شاجہاپور میں ہوئی، انکے والدین وشنو بھوسر اور آشا بھوسر ہے، انکی ایک بہن مادھوری اور بھائی اشانت ہے-

 

 

 

اداکارہ سنیہا کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ گلیمر انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنائے، انکے والد نے انکے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کی- اسکولی پڑھائی مکمل ہونے کے بعد اداکارہ ممبئی گئی، اور کیریئر کی شروعات اسٹار پلس کے شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں نشا کا کردار ادا کیا-

 

 

 

اداکارہ نے کئی شوز میں کام کیا جن میں عشق باز، میرے سائی، اور ذات نہ پوچھو پریم کی، جیسے شوز میں کام کرچکی ہے-

 

 

 

اداکارہ نے کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو تانترا میں سواتی کا کردار ادا کیا، اسکے علاوہ وہ ساودھان انڈیا اورٹی وی کمرشیل اشتہارات میں کام کیا-