Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی شو چندرکانتا سے پہچان بنانے والے اداکار شہباز خان

اداکار شہباز خان

ٹی وی ڈسک، 22 اگسٹ (ذرائع) سالوں پہلے ٹی وی پر دوردرشن پر آنے والے شو چندرکانتا کے ہر ایکٹر نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں خاص جگہ بنائی- انہی میں سے ایک ہے اداکار شہباز خان۔ تب لگاتار ریلیز ہوتی فلموں اور ویب سیریز کا دور نہیں تھا-

ہم نے اس سے پہلے ٹی وی شو چندر کانتا کی لیڈ اداکارہ شیکھا سوروپ کے بارے میں بتایا تھا، اب اسی شو کے ایک اور اداکار شہباز خان کے بارے میں جانیں گے۔

لوگ ہفتہ وار شو کے دیوانے تھے، اپنے پسندیدہ شو کو دیکھنے کے لیے لوگ انتظار کرتے تھے- اس دور میں چندرکانتا کافی مقبول شو تھا- 90 کے دہائی میں ٹی وی پر نشر ہونے والا شو چندرکانتا کئی جادوئی و تھریلر سے بھرپور تھا-

 

دیوکنندن کھتری کی طرف سے لکھے گئے ناول چندرکانتا پر مبنی ٹی وی سیریل میں وجے گڑھ کی راجکماری چندرکانتا اور نوگڑھ کے راجکمار وریندر سنگھ کی پریم کہانی کو دیکھایا گیا تھا-

بتادیں کہ سال 1994 میں اس چندرکانتا کا پہلا شو نشر ہوا تھا اور اس شو میں اہم کرداروں میں شیکھا سوروپ، مرحوم ایکٹر عرفان خان، اکھلیندرا مشرا، روتیکا دیسائی خان، مکیش کھنہ جیسے اہم اداکاروں نے اس میں کام کیا تھا- اور اسے سنیل اگنی ہوتری نے ڈائریکٹ کیا تھا-

قعلے کے اندر موجود ایک غار نوگڑھ اور چنار تک جاتی ہے، کہاجاتا ہے کہ ان غاروں کے اندر جادوئی خزانہ چھپا ہوا ہے- اس شو میں وریندر سنگھ کے رول میں تھے ایکٹر شہباز خان-

اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے شو میں انہیں بے حد پسند کیا گیا- 90 کے دہائی کے مشہور سیریل چندرکانتا میں کنور وکرم سنگھ کے کردار نے انہیں ایک الگ ہی پہچان دی-

اس رول سے وہ گھر گھر میں پہچانے جانے لگے- شہباز خان نے صرف اپنی ایکٹینگ کی وجہ سے بلکہ اپنے لک کے لیے بھی انڈسٹری میں کافی مشہور ہے-

شہباز کئی فلموں میں نظر آئے، کئی فلموں میں وہ ویلن کے رول میں دیکھے اور انہیں کافی تعریف ملی-

اداکار شہباز خان کی پیدائش 10 مارچ 1966 کو اندور، مدھیہ پردیش میں ہوئی، شہباز ایک مشہور کلاسیکل گلوکار استاد عامر خان کے بیٹے ہیں۔ شہباز کو پہلا بریک دوردرشن کے مقبول سیریل ‘ٹیپو سلطان’ سے ملا اور بعد میں انہیں سیریل ‘چندر کانتا’ سے ایک الگ پہچان ملی۔

اداکار شہباز خان ٹی وی کے علاوہ فلموں میں بھی نظر آئے۔ وہ میری آن، دھرتی پتر، جئے وکرانت، ضدی، قلعہ، میجر صاحب، مہندی، انٹرنیشنل کھلاڑی، ہندوستان کی قسم، ارجن پنڈت، بادل ایجنٹ ونود، دی ہیرو اور سلمان خان کی فلم ویر میں نظر آئے۔

بالی ووڈ کے علاوہ شہباز پنجابی، گجراتی اور کنڑ فلموں میں بھی نظر آئے۔ فلموں کے بعد شہباز پھر سے ٹی وی کا رخ کیا-