Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی شو انوپما کی اداکارہ چھوی پانڈے

چھوی پانڈے

ٹی وی ڈسک، 8 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے ٹاپ شو انوپما کی کہانی میں ان دنوں صرف ایک نام کی بحث ہورہی ہے اور وہ ہے مایا – انوپما اور انوج کپاڈیہ کی خوشیوں پر فل اسٹاپ لگانے والی مایا اپنے کردار سے ہی خوب لائم لائٹ بٹور رہی ہے-

 

اسٹار پلس پر نشر ہونے والے سیریل انوپما میں ان دنوں زبردست ڈرامہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک طرف مایا عرف چھوی پانڈے سب کی آنکھوں میں دھول جھونک کر انوپما کی جگہ لینے کی کوشش میں ہے تو دوسری طرف انوج کافی پریشان ہے-

 

مایا کا کردار چھوی پانڈے ادا کر رہی ہیں، جو ایک معروف ٹی وی اداکارہ رہ چکی ہیں۔ چھوی کافی عرصے سے انڈسٹری میں سرگرم ہیں، اس لیے وہ کروڑوں کی جائیداد کی مالک ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chhavi pandey (@chhavvipandey)

 

انوپما اداکارہ چھوی پانڈے نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ ایسی تصویریں شیئر کی ہے ، جسے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ می-ٹائم گذار رہی ہے- ان تصویروں کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ چھوی نے راتوں رات سیریل انوپما کو الوداع کہے دیا ہے-

 

 

چھوی پانے کی ان تصویروں پر انوپما اور روپالی گنگولی کے فینس لگاتار ردعمل دے رہے ہیں، ایک یوزر نے لکھا ہے، تم چلی ہی جاؤ تو اچھا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chhavi pandey (@chhavvipandey)

 

 

ویسے رہی بات چھوی کے انوپما چھوڑنے کی تو اس میں کوئی بھی سچ نہیں ہے- آنے والے دنوں میں میکرس چھوی پانڈے کے کردار مایا پر اور بھی توجہ کرنے والے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chhavi pandey (@chhavvipandey)

 

 

آہستہ آہستہ انوج کی زندگی میں اہم جگہ بناتی جائیں گی- انوپما چاہ کر بھی کچھ بھی نہیں کرپائیں گی کیونکہ وہ شاہ اور کپاڈیہ ہاؤس کے درمیان ہی جھولتی رہے گی- فی الحال دیکھنا یہ ہے کہ اس سیریل میں میکرز مزید کیا ٹوئسٹ لانے والے ہیں۔

 

چھوی پانڈے کی پیدائش 18 جولائی 1994 کو بہار میں ہوئی، انکے والد کا نام امیش پانڈے اور والدہ کا نام گیتا پانڈے ہے اور بہن رشمی پانڈے ہے-

 

چھوی ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو لائف اوکے ٹی وی چینل کے شو ایک بوند عشق میں تارا کا کردار ادا کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں، اسٹار بھارت کی پراسرار تھرلر فلم میں نمرتا سنگھ اور سونی ٹی وی کے لیڈیز اسپیشل 2 میں پرارتنا کشیپ کا کردار نبھایا-

انوپما کی مایا عرف چھوی پانڈے نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی شو سجدہ تیرے پیار میں، سے کیا تھا- اسکے بعد وہ سنگ میرے ڈول تو، میں نظر آئی، جو ایک سال کے اندر ہی بند ہوگیا-

چھوی داغ میں بھی نظر آنے والی تھی، لیکن عین موقع پر انکا رول سنجیدہ شیخ کو مل گیا تھا، چھوی کو اصلی پہچان ایک بوند عشق سے ملی-

 

وہ سلسلہ پیار کا، کال بھیرو رہسیا، اور وکرم بیتال کی رہسیا گاتھا ، جیسے شوز میں بھی کام کرچکی ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوی پانڈے انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے سرکاری نوکری کرتی تھی- وہ اچھی سنگر تھی اور انہیں کئی مقابلوں میں اپنی آواز کا جادو چلایا تھا- انکی گلوکاری کی مہارت کو دیکھتے ہوئے بہار کے مشہور سیاسی لیڈر لالو پرساد یادو نے انہیں سرکاری نوکری آفر کی تھی اور اداکارہ نے کئی سالوں تک کام بھی کیا-

 

حالانکہ والد کے کہنے پر چھوی ممبئی سنگر بننے آگئی تھی، ایک دن انہوں نے ٹی وی کے لیے آڈیشن دیا اور اداکارہ بن گئی-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *