Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اور فلم اداکارہ نیلو کوہلی فلم جوگی سے کررہی ہے او ٹی ٹی ڈیبیو

نیلو کوہلی

فلمی ڈسک، 17 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ نیلو کوہلی ٹی وی اور بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک مشہور نام ہے- وہ اب دو دہائی سے ذیادہ وقت سے ایکٹینگ کر رہی ہے- اور انہوں نے میرے انگنے میں، شو کے ساتھ ٹی وی پر اپنے کیریئر کی شروعات کی-

ٹی وی اور فلم اداکارہ نیلو کوہلی فلم جوگی سے او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے جارہی ہے- فلم 16 ستمبر کو ریلیز ہوئی-

اداکارہ نے شاستری سسٹرس، مدھوبالا- ایک عشق ایک جنون، نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا، گیت-ہوئی سب سے پرائی، بھابی، نامکرن، چھوٹی سردارنی، اور کئی ٹی وی شوز میں لیڈ رول پلے کیے ہیں-

نیلو کوہلی کو آخری بار ڈیلی سیریل یہ جھکی سی نظر، میں دیکھا گیا تھا، جو خراب ٹی آر پی ریٹنگ کی وجہ سے جلدی ختم ہوگیا، اداکارہ نے حال ہی میں اپنی زندگی کے بارے میں کافی کچھ بتایا ہے،

نیلو کوہلی اب اپنی اگلی فلم کے لیے پوری طرح تیار ہے، جہاں وہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک فلم میں نظر ائیں گی جو سیکھ مخالف فسادات پر مبنی ہے-

فلم کا نام جوگی، ہے، فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے حال ہی میں فسادات کے حقیقی نتائج کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کی-

 

اداکارہ نیلو کوہلی نے بتایا کہ انہیں ایک رول کے لیے زیادہ تیاری نہیں کرنی پڑی کیونکہ وہ پہلے سے ہی ان حالات سے گذر چکی ہے اور یہ انکے لیے ایک تھروبیک جیسا تھا-

 

اداکارہ نیلو کوہلی نے کہا، میرے پاس 1984 کے بارے میں بہت ساری یادیں ہیں کیونکہ میرا خاندان حقیت میں متاثر ہوا تھا، میں اس وقت چندی گڑھ میں تھی، لیکن رانچی میں میرے والدین فساد متاثر تھے اور میرے والد نے فساد میں سب کچھ کھو دیا تھا-

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چھوٹی سردارنی کی اداکارہ نے کہا ، میں او ٹی ٹی کو ہمارے جیسے ایکٹرس کے لیے سب سے بڑا اعزاز کے طور پر دیکھتی ہوں، ہماری دنیا بدل گئی ہے، ہمیں بہت کام دیا جارہا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amyra Dastur (@amyradastur93)

ڈرامہ ، تاریخ فلم جوگی میں دلجیت دوسانجھ، کومود مشرا، محمد ذیشان ایواب، ہیتن تیجوانی، امائرہ دستور، جیسے فنکاروں نے کام کیا ہے- اس فلم کو علی عباس ظفر اور سکمانی سادنا نے لکھا ہے، فلم کو ہمانشو کشن مہرا اور علی عباس ظفر نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم کا پروڈکشن اے اے زیڈ فلز نے کیا ہے-

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق نیلو کوہلی کی پیدائش 1964 میں رانچی، جھارکھنڈ میں ہوئی- نیلو نے ہرمیندر سنگھ کوہلی سے شادی کی، انہیں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں-

 

نیلو کوہلی انڈسٹری میں سال 1999 سے ایکٹیو ہے، نیلو نے ٹی وی سیریلس کے علاوہ کئی کمرشل اشتہارات میں بھی کام کیا-

اداکارہ نیلو کوہلی نے بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا جیسے اجے دیوگن کی فلم دل کیا کرے، اسٹائل، رن، اگنی پتھ، ہم تم اور گھوسٹ، پٹیالہ ہاؤس، اکشے کمار کی فلم ہاؤس فل 2، جیسی ہندی فلمیں شامل ہے-