Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سچترا پلئی: ٹی وی سے بالی ووڈ تک خوب نام کمایا

سچترا پلئی

فلمی ڈسک، 28 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے سے لیکر بالی ووڈ تک اپنی شاندار اداکاری سے الگ پہچان بنانے والی اداکارہ سچترا پلئی 27 اگسٹ کو اپنی سالگرہ مناتی ہے-

فلم فیشن، لگا چنری میں داغ، فتور، پیار کے سائیڈ ایفکٹ، سب کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں، دل چاہتا ہے، جیسی کئی فلموں میں اداکارہ سچترا کام کرچکی

 

اداکارہ سچترا پلئی نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہے بلکہ وہ ماڈل، اینکر، ڈبنگ آرٹسٹ ، تھیٹر فنکار اور وی جے بھی ہے-

سچترا پلئی نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں اور سیریلس میں کام کیا ہے، اسکے ساتھ ہی اداکارہ او ٹی ٹی پر بھی ڈیبیو کرچکی ہے-

اداکارہ سچترا کو اسکولی دنوں سے ہی تھیٹر میں کافی دلچسپی تھی لیکن انہوں نے الیکٹرانک انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔

 

حالانکہ وہ تھیٹر سے اپنی محبت کو نہیں چھوڑ سکی اور پڑھائی کے بعد لندن روانہ ہوگئی جہاں پر وہ بچوں کے تھیٹر میں شامل ہوئی-

اداکارہ سچترا پلئی نے اپنی اداکاری کی شروعات کسی ہندی فلم سے نہیں بلکہ ایک فرانسسی فلم “لے پرکس ڈی” سے کی تھی-

اداکارہ سچترا پلئی ممبئی واپس آنے کے بعد ایک ویڈیو جوکی کے طور پر نوکری کی- اس دوران وہ اپاچے انڈین کے ایک میوزک ویڈیو اور پھر بالی ساگو کے “دل چیز ہے کیا، میں نظر آئی-

اداکارہ نے ٹیلی ویژن کی دنیا میں گھر جمائی، ہپ ہپ ہررے، کوئی دل میں ہے، بے انتہا، جیسے سیریلس میں زبردست اداکاری کی-

ان سیریلس میں کام کرنے کے علاوہ سال 2008 میں مہمان اداکاری کے طور پر انہوں نے بگ باس میں بھی شرکت کی-

اداکارہ سچترا اپنے بالی ووڈ کیریئر میں رانی مکھرجی ، ابھیشک بچن سے لیکر کنگنا رناوت ، پرینکا چوپڑا جیسے فنکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکی ہے-

اداکارہ سچترا اداکاری کی دنیا میں مسلسل سرگرم ہیں اور انہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے سال 2020 میں بیتال (کمانڈر تیاگی)، سال 2020 میں بیباکی (دانا الکاجی)، سال 2021 میں ہیلو منی 2 میں مضبوط کردار ادا کیے ہیں۔

سچترا پلئی نے سال 2001 میں البم “میرے لیے” سے گلوکاری کا آغاز کیا، بعد میں انہوں نے کچھ اور گانے گائے۔

سال 2021 میں پرائم ویڈیو پر نشر ہوئے شو کوڈ کیس میں اداکاری کرچکی اداکارہ سچترا پلئی کی پیدائش 27 اگسٹ 1970 کو کیرالا میں ہوئی-

اداکارہ سچترا پلئی نے سال 2005 میں لارس کجیلڈسن سے شادی کی، وہ اصل میں ڈنمارک سے ہے، ان کی ایک بیٹی ہے، جس کا نام انہوں نے انیکا رکھا۔