Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی کی ہٹ اینکر پریزاد کولہ حادثے میں زخمی، جلد کریں گی ٹی وی پر واپسی

پریزاد کولہ

ٹی وی ڈسک، 31 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونی ٹی وی پر شروع ہونے جارہے ملک کے اگلے کامیڈی چیمپئن کی کھوج والے ریالٹی شو انڈیاز لافٹر چیمپئن میں اسکے دونوں ججوں شیکھر سمن اور ارچنا پورن سنگھ کو لیکر تو لوگوں میں جوش کا ماحول بنا ہوا ہے-

لیکن کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج بند ہونے کے بعد سے اپنی خاندانی زندگی میں خوشحال اس شو کی پرکشش اینکر پریزاد کولہ بھی اس شو سے ٹی وی پر واپسی کی تیار میں ہے-

شو کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے لیکن پریزاد اسکی شوٹنگ میں ابھی کچھ دن اور حصہ نہیں لے سکیں گی کیونکہ وہ ایک حادثے میں اپنا پیر زخمی کر بیٹھی ہے-

اس بارے میں پریزاد کہتیہ ے کہ میں کیمرے کے سامنے واپسی کرنے کے لیے بے حد پرجوش تھی، انڈیاز لافٹر چیمپئن جیسا شو مجھے ہمیشہ سے ہی پسند تھا-

بدقسمتی سے میں بہت ہی بری طرح سے گر گئی ہوں جسکی وجہ سے مجھے ٹی وی پر واپسی کرنے کے لیے کچھ وقت اور لگے گا- حالانکہ میں جلد ہی واپسی کرنے کی امید کرتی ہوں-

معلومات کے مطابق پریزاد کو انکے ڈاکٹر نے کچھ وقت بستر پر پوری طرح آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے-

سال 2007 تک پریزاد نے دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کی میزبانی کی تھی، ان دنوں شو کے جج شیکھر سمن اور نوجوت سنگھ سدھو ہوا کرتے تھے-

سدھو بعد میں کپل شرما شو میں دیکھے، حالانکہ انکے سیاست میں سرگرم ہونے کے بعد انکی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی-

ڈمپل گرل پریزاد کولہ کی پیدائش 26 جنوری 1999 کو ہوئی، وہ ممبئی کے پارسی کالونی میں پرورش پائی- اور انہوں نے ایچ آر کالج سے تعلیم حاصل کی- وہ ایک ٹی وی اداکارہ اور ہوسٹ ہے، انہوں نے دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج  کی میزبانی کی-

انہوں نے زوم ٹی وی پر فلمی شخصیات پر مبنی شو کی میزبانی بھی کی اور انٹرویو کے ساتھ ساتھ فلمی فیور میں بھی کام کیا-

لمبی ٹانگوں اور ڈمپل والی خوبصورت اداکارہ پریزاد کافی دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ مہذب اداکارہ بھی ہیں۔

وہ کئی ٹیلی ویژن شوز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں اور ساتھ ہی کچھ کی میزبانی بھی کر چکی ہیں۔
پریزاد کولہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا،

پریزاد کولہ نے ڈی جے عقیل کے کئی میوزک ویڈیوزجیسے کہے دو تمہیں میں کام کیا-

ٹی وی پر بڑھتی مقبولیت کے ساتھ انہوں نے پریزاد نے فلم میں پریم کی دیوانی ہوں، میں سپورٹنگ اداکارہ کے طور پر کام کیا-

پریزاد نے ڈسمبر 2005 میں بزنسمین نورزے مارشل سے شادی کرلی-