Type to search

ٹی وی اور فلم

عرفی جاوید کی تصویریں لاک ڈاؤن میں وائرل

urfi javed in pink outfit

ٹی وی ڈسک،14اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی بے حد ہاٹ تصویریں شیئر کی ہے۔ عرفی جاوید کی ان فوٹوز کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر فینس خوب تعریف کررہے ہیں۔ اور انکی ان تصویروں نے انٹرنیٹ کی دنیا میں سنسنی مچا دی ہے۔

پنک کلر کی آوٹ فٹ میں عرفی جاوید اپنی بولڈ اور سیکسی اداؤں سے قہر برپا کررہی ہے۔ عرفی جاوید کا ہر تصویر میں انکا قاتلانہ لک بخوبی دیکھائی دے رہا ہے۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان عرفی جاوید کی یہ سبھی تصویریں سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

عرفی جاوید ہمیشہ سے ہی اپنے کیوٹ لک اور ڈریسنگ سینس کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔ ٹی وی سیریلس بڑے بھیا کی دولہنا، سے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کرچکی عرفی جاوید کئی شوز کا حصہ رہی ہے۔

ان سبھی سیریل سے عرفی جاوید ملک کے گھر گھر تک پہنچ گئی تھی۔ لیکن نوجوان کے درمیان وہ اپنی انسٹاگرام پوسٹ سے کافی مقبول ہے۔ عرفی جاوید اصل میں لکھنؤ کی رہنے والی ہے اور 16 اکتوبر 1997 میں پیدا ہوئی۔ اپنی ایکٹنگ کی وجہ سے وہ ممبئی آگئی تھی۔ یہاں آکر انہوں نے خود کو ثابت کیا۔

عرفی نے سٹی مونٹیسوری اسکول سے اپنی اسکولی تعلیم کی اور پھر ایمیٹی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن کیا۔ وہ فیشن ڈیزائنر سے معاون کے طور پر دہلی میں کام کررہی تھی اور پھر ممبئی آگی۔

ٹی وی کے مہشور سیریل بے پناہ میں عرفی نے بیلاکپور کا کردار نبھایا تھا جو ناظرین کو خوب پسند آیا تھا۔ عرفی جاوید اس وقت کسٹوٹی زندگی کے 2 سیریل میں دیکھائی دے رہی ہے۔ فی الحال کورونا وائرس کی وجہ سے سبھی شوز کی شونگ روکی ہوئی ہے۔

Tags:

You Might also Like