Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے خودکشی کر لی، سیریل کے سیٹ پر پنکھے سے لٹکی لاش ملی

تونیشا شرما

ٹی وی ڈسک، 24 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی دنیا سے ایک بری خبر سامنے آئی، سیریل علی بابا دستان کابل میں شہزادی مریم کا کردار نبھانے والی اداکارہ تونیشا شرما نے خودکشی کرلی ہے-

 

ہفتہ کو ممبئی میں ٹی وی سیریل کے سیٹ پر ہی اداکارہ نے میک اپ روم میں پھانسی کے پھندے سے لٹک کر جان دے دی- تونیشا کی نعش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے- جبکہ خودکشی کا کیس درج کرکے جانچ شروع ہوگئی، ابھی تک کوئی خودکش نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے، تونیشا صرف 20 سال کی تھی-

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق والیو پولیس کا کہنا ہے کہ ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار کردیا گیا-

 

اداکارہ تونیشا کو سب سے پہلے سیٹ پر کرو کے ممبر نے دیکھا، انکی نعش میک روپ میں پھنکے سے لٹک رہی تھی- فوری طور پر اداکارہ کو نزدیگی ہاسپٹل لے جایا گیا-

 

اداکارہ نے خودکشی کیوں کی اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ہفتہ کو سیٹ پر سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا۔ عام دنوں کی طرح اداکارہ تونیشا بھی میک اپ کروانے کے بعد سیٹ پر شوٹنگ کر رہی تھیں۔ انہوں نے چھ گھنٹے قبل انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے جذبے اور جوش کے بارے میں بات کی۔

 

بتادیں کہ اداکارہ تونیشا شرما، 4 جنوری 2002 کو چندی گڑھ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات تاریخی سیریل ‘بھارت کے ویر پوترا – مہارانا پرتاپ’ سے کی۔

 

اداکارہ تونیشا شرما نے کئی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا۔ وہ ‘فتور’، ‘بار بار دیکھو’، ‘کہانی 2’ اور ‘دبنگ 3‘ میں بھی نظر آئیں۔