Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل کی مشہور اداکارہ سربھی چندنا

ٹی وی،12جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بے حد ہاٹ اور خوبصورت دیکھنے والی چھوٹے پردے کی بولڈ اداکارہ سربھی چندنا کو کون نہیں جانتا ہے۔ سربھی چندنا بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ سنجیدہ انسان بھی ہے۔

عشق باز سے مشہور سربھی چندنا سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہیت ہے۔ انسٹاگرام پر انکی فین فالوئنگ زبردست ہے۔ سربھی سوشل میڈیا پر ایکٹیو بھی خوب رہتی ہے۔ وہ اپنے فینس کے لیے ہاٹ اینڈ بولڈ تصویریں اکثر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ 2019 میں بھی سربھی نےکئی تصویروں کو شیئر کیا۔ سربھی کو چھوٹے پردے پر پہلا بریک زی ٹی وی نے دیا۔ انہیں قبول ہے سیریل کے لیے لیڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ لیکن اسٹار پلس کے سیریل عشق باز میں انکے رول نے سربھی چندنا کو زبردست مقبولیت دلائی۔

ایکٹینگ کے ساتھ ساتھ سربھی ایک بہترین ڈانسر بھی ہے۔ بھارت ناٹیم انکا پسندیدہ ڈانس ہے۔ چھوٹے پردے سے پہلے سربھی ماڈلنگ میں آئی تھی۔ انہوں نے کئی ٹی وی کمرشل میں کام کیا ہے۔ سربھی نے 2014 میں ودیا بالن کی فلم بابی جاسوس میں امنہ خان کا کردار نبھایا تھا۔ اسکے علاوہ سونی ٹی وی کے آہٹ سیریل کے ایک قسط میں بھی کام کیا تھا۔

سربھی کئی ایوارڈ جیت چکی ہے۔ وہ گولڈ ایوارڈ، ایشین ویورز ٹیلی ویژن ایوارڈ اور لاین گولڈ لائف ایوارڈ جیت چکی ہے۔ سربھی اپنے پرسنل لائف کو لیکر کھلے خیالات کی ہے۔ وہ اس وقت کرن شرما کے ساتھ تعلقات میں ہے۔

سربھی چندنا 11 ستمبر 1989 کو ممبئی میں پیدا ہوئی- انہوں نے اتھاروا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز سے ایم بی اے کیا- انہوں نے 2009 میں سب ٹی وی کے شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے ٹیلی ویژن ڈیبیو کیا-   پھر 2013 میں اسٹار پلس کے سیریل ” ایک نندن کی خوشیوں کی چابی—- میری بھابی میں کام کیا-

Tags:

You Might also Like