Type to search

ٹی وی اور فلم

سربھی چندنا ریڈ ڈریس میں قہر برپا کیا، انکے اسٹائل کے آگے باقی سارے پھیکے

سربھی چندنا ریڈ ڈریس

ٹی وی ڈسک،3مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ سربھی چندنا بھی ان دنوں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں بند ہے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں ہر کوئی ٹائم پاس کا اپنا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔ سربھی چندنا نے بھی اپنا طریقہ نکالا ہے۔ سربھی چندنا ریڈ ڈریس میں گھر پر بیٹھے بیٹھے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ تصویریں ایسی ہیں کہ پوچھیئے مت، کوئی انہیں تیکھی مرچی، بتا رہا ہے تو کسی نے گرمی بڑھانے کی وجہ بتادی ہے۔

سربھی نے انسٹاگرام پر اپنی ان تصویروں کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ، جب آپکے ٹیلنٹیڈ فوٹوگرافر دوست آرا کیتھرین آپکی تصویر کھینچتی ہے یہ بہت فن تھا۔ ظاہر ہے تصویریں اچھی آئی ہیں تو تعریف بھی ہوگی۔ لتیما پنڈت بھٹناگر نام کی ایک یوزر نے ان فوٹو پر کمنٹ کیا ہے۔ اب میں سمجھ گئی کہ ممبئی میں گرمی بڑھنے کے پچھے کیا وجہ ہے۔ ٹی وی شو عشق باز میں سربھی کی کو اسٹار سیرونو پاریکھ نے لکھا۔ او،،، مرچی۔۔۔ وہیں مانسی سریواستو نے کمنٹ کیا، اف ہاٹی نمبر ون۔

 

 سربھی چندنا ریڈ ڈریس میں فوٹو شیئر کر کے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا، سربھی ڈیلی شو عشق باز سے ہی بحث میں آئی تھی۔ انٹرنیٹ پر انکا گلیمرس انداز ہمیشہ سے سرخیوں میں رہا ہے۔ سال 2019 میں سربھی کو ایک ایشیا کی سب سے سیکسی خواتین کی فہرست میں 5 واں مقام بھی ملا تھا۔

سربھی چندنا 11 ستمبر 1989 کو ممبئی میں پیدا ہوئی- انہوں نے اتھاروا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز سے ایم بی اے کیا- انہوں نے 2009 میں سب ٹی وی کے شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے ٹیلی ویژن ڈیبیو کیا-

پھر 2013 میں اسٹار پلس کے سیریل ” ایک نندن کی خوشیوں کی چابی—- میری بھابی میں کام کیا-

سربھی کئی ایوارڈ جیت چکی ہے۔

وہ گولڈ ایوارڈ، ایشین ویورز ٹیلی ویژن ایوارڈ اور لاین گولڈ لائف ایوارڈ جیت چکی ہے۔ سربھی اپنے پرسنل لائف کو لیکر کھلے خیالات کی ہے۔

وہ اس وقت کرن شرما کے ساتھ تعلقات میں ہے۔

 سربھی چندنا کو چھوٹے پردے پر پہلا بریک زی ٹی وی نے دیا۔

انہیں قبول ہے سیریل کے لیے لیڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

لیکن اسٹار پلس کے سیریل عشق باز میں انکے رول نے سربھی چندنا کو زبردست مقبولیت دلائی۔

ایکٹینگ کے ساتھ ساتھ سربھی ایک بہترین ڈانسر بھی ہے۔

بھارت ناٹیم انکا پسندیدہ ڈانس ہے۔

چھوٹے پردے سے پہلے سربھی ماڈلنگ میں آئی تھی۔

انہوں نے کئی ٹی وی کمرشل میں کام کیا ہے۔

سربھی نے 2014 میں ودیا بالن کی فلم بابی جاسوس میں امنہ خان کا کردار نبھایا تھا۔

اسکے علاوہ سونی ٹی وی کے آہٹ سیریل کے ایک قسط میں بھی کام کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like