Type to search

ٹی وی اور فلم

خرچے کے لیے میک اپ مین نے دیئے پیسے، اداکارہ سونل ونگور لیکر کی ایسی ہوئی حالت

sonal-vengurlekar

ٹی وی ڈسک،13مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے عام زندگی متاثر ہوئی ہیں اور کئی پریشانیاں آکھڑی ہوئی ہے۔ پی ایم مودی نے اعلان کیا ہے کہ اسے بڑھایا جائے گا اور جلدی ہی لاک ڈاؤن کی معلومات دی جائے گی۔ ایسے میں ہمارے پسندیدہ ٹی وی ستاروں کو اب مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب ایسے حالات میں ٹی وی اداکارہ سونل وینگورلیکر پھنس گئی ہیں۔

یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ، شاستری سسٹر ، سام دام دنڈ اور لال عشق جیسے بڑے شو میں کام کرچکی سونل ان دنوں برے دور سے گذر رہی ہے۔ خود سونل نے اپنے اس مشکل وقت کو لیکر خلاصہ کیا ہے۔ اور بتایا ہے کہ کیسے انکے میک اپ مین نے مدد کی پیش کش کرکے انکا دل چھو لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

@pankajgupt09 ♥️

A post shared by Sonal Vengurlekar (@sonal_1206) on

ٹی وی اداکرہ سونل نے اپنے ساتھ ہوئے اس واقع کا ذکر کیا ہے۔ سونل نے لکھا ، آج میک اپ مین کے ساتھ بات کررہی تھی کہ میرے پاس اگلے مہینے تک گذارا کرنے کے لیے پیسہ نہیں ہے۔ کیونکہ کچھ پروڈیوسرس نے میر پیسہ نہیں دیا ہے۔ جو کہ لمبے وقت سے اٹکا ہوا ہے، میں اپنے میک اپ مین کے بارے میں فکر مند تھی کہ وہ اس حالت میں کیسے گذار کررہا ہوگا ، اسکی بیوی حاملہ ہے اور کئی خرچے ہیں۔ لیکن مجھے میک اپ مین کی طرف سے جو میسیج ملا وہ پوری طرح سے غیر متوقع تھا۔ اسے پڑھنے کے بعد میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

سونل وینگورلیکر آگے لکھتی ہے، ان سے میسیج کیا تھا کہ میڈم میرے پاس 15ہزار ہے ابھی آپ کو چاہیئے ہو تو لے لو، میری بیوی کی ڈیلیوری کے وقت مجھے دے دینا، میں حیران تھی کہ جن پر میرے لاکھوں روپے بقایا ہے وہ میرا کال نہیں لے رہے ہیں اور مجھے بلاک کرکے میرے ہی کمائے پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ میرے میک اپ مین پنکج گپتا جو خاندان کی طرح ہے مجھے پیسے دینے کے لیے تیار ہے، بڑی بات پیسہ نہیں ہے بلکہ یہ ہے انکے پاس اتنے پیسے نہیں پھر بھی وہ میرے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

Tags: