Type to search

ٹی وی اور فلم

شیوایا پٹھانیا اصل زندگی میں ایسی ہے

شیوایا پٹھانیا

ٹی وی ڈسک،23مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیا آپ اس اداکارہ کو پہچانتے ہیں ؟ پہچانتے کیوں نہیں ہونگے؟ ٹی وی شو ’رام سیا کے لو کش‘ میں انہوں نے سیتا کا کردار نبھایا تھا۔ یہ ہے اداکارہ شیوایا پٹھانیا ۔

شیوایا پٹھانیا نے ویسے تو کئی ٹی وی شوز میں کام کیا ، لیکن مقبولیت سیا رام کے لوکیش سے ملی۔ اسکرن پر وہ بھلے ہی روایتی لک اور رول میں نظر آتی ہو،لیکن اصل زندگی میں وہ کافی بولڈ اور بنداس ہے۔ آپ کو شاید ہی پتہ ہو کہ شیوایا نے ہٹ ٹی وی شو شکا لکا بوم بوم میں چائلڈ آرٹسٹ سنجو کا کردار نبھانے والی ایکٹر سے شادی کی ہے۔ اس ایکٹر کا نام ہے کنشوک ہے۔ کنشوک نے بڑے ہونے پر ٹی وی شو ایک رشتہ سجھیداری کا ، سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا۔ اسی شو کے سیٹ پر انکی ملاقات شیوایا سے ہوئی۔

دیکھتے ہی دیکھتے دونوں دوست بن گئے اور پھر یہ دوستی اب پیار میں بدل گئی ، پتہ ہی نہیں چلا، فینس کو کنشوک اور شیوایا کی جوڑی اتنی ذیادہ پسند ہے کہ وہ انہیں پیار سے ’آرچی’ بولاتے ہیں۔ شیوایا کی ایکٹینگ میں انٹری بائی چانس ہوئی۔ انہوں نے انجینئرنگ کی پڑھائی کی ہوئی ہے۔ شیوایا کو میوزک کا بہت شوق ہے اور وہ خالی وقت میں گیتار بھی بجاتی ہے۔ انکا خواب ہمالیہ پہاڑ پر چڑھائی کرنے کا ہے۔

ہماچل پردیش میں شیوایا 26 جولائی 1991 کو پیدا ہوئی۔ اداکاری میں آنے سے پہلے سال 2013 میں شیوایا کو مس شملہ کا انٹرنیشنل سمر فیسٹیول کا تاج پہنایا گیا۔ ان کے والد ، سبھاش پٹھانیا، شملہ میں محکمہ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ میں لاء آفیسر تھے۔ انہوں نے ہمسفر سیریل میں آرزو شیخ کا رول ہرشد چوپڑا کے مقابلے ٹیلی ویژن میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے ہمسفر، یہ ہے عاشقی ، ایک رشتہ ساجھیداری کا، دل دھونڈتا ہے، لو ان دی رن، وکرم بیتال ، رام سیا کے لو کش جیسے سیریلس میں کام کیا۔

فوٹو شیوایا کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Instagram@shivyapathania