Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی کی مقبول اداکارہ شینی دوشی

اداکارہ شینی دوشی

ٹی وی ڈسک،24فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مقبول ٹی وی اداکارہ شینی دوشی بھلے ہی اسکرین پر گرل نیکسٹ ڈور، اور روایتی اوتار میں نظر آتی ہو، لیکن ریئل لائف میں وہکسی دیوا سے کم نہیں ہے۔ ان دنوں ٹی وی پر رادھا کا کردار نبھا رہی شینی اتنی خوبصورت لگ رہی ہے کہ انکے آگے گوپیاں بھی پھیل ہے۔

شینی ان دنوں ٹی وی شو شرمد بھاگوت مہاپورن میں دیوی رادھا کے کردار میں نظر آرہی ہے۔ جس میں لوگ انہیں کافی پسند کررہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات سنجے لیلا بھنسالی کے مقبول ٹی وی شو سے کی تھی جس میں نبھائے کسم کے کردار نے انہیں مقبولیت دلائی۔

شینی دوشی نے سال 2013 میں سنجے لیلا بھنسالی کے ہدایت میں بنے ٹیلی ویژن  سیریل سرسوتی چندرا سے شروعات کی تھی جو اسٹار پلس پر نشر ہوا۔ اس شو میں نبھائے کم کم کے کردار نے انہیں خوب مقبولیت دلائی۔ اس سیریل کے بعد شینی نے کئی دیگر شو میں کام کیا، جن میں جمائی راجہ، بہو ہماری رجنی کانت، دل ہی تو ہے اور لال عشق شامل ہے۔

انہوں نے خطروں کے کھلاڑی 8 میں بھی حصہ لیا اور اپنے حیرت انگیز اسٹنٹ سے شو کے ہوسٹ روہت شیٹی کو بھی حیران کردیا تھا۔  شوبز انڈسٹری میں شینی کو بھلے ہی چند سال ہوئے ہو، لیکن اپنے ٹیلنٹ کے دم پر انہوں نے اپنی پہچان بنا لی ہے اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

اداکارہ شینی دوشی گجرات کے احمد آباد میں 15 ستمبر 1989 میں پیدا ہوئی۔ انہوں نے فیشن ڈیزائنگ  نینشل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائنگ سے کی،  انکے پسندیدہ ایکٹرس سلمان خان ، عامر خان، شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا، سشمیتا سین، عالیہ بھٹ اور ہرتیک روشن ہے۔ انہوں نے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ اور کمرشل اشتہارات سے کی۔ احمد آباد سے ممبئی ماڈلنگ کے لیے شفٹ ہوئی۔ پھر سیریلس میں کام کیا۔

فوٹو: شینی کے انسٹاگرام سے لی گئی

Instagram@shinydoshi15

Tags: