ٹی وی کی مشہور اداکارہ اور ہوسٹ سرگون مہتا

فلمی ڈسک،5 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سرگون مہتا ایک اداکارہ، ماڈل، اور ٹی وی ہوسٹ ہے۔ انہوں نے کئی ہندی ٹی وی سیریلس میں کام کیا اسکے علاوہ پنجابی فلموں اور گانوں میں نظر آچکی ہے۔ انہیں پنجابی سینما میں بہترین کام کے لیے تین پی ٹی سی پنجابی فلم ایوارڈ اور دو فلم فیئر ایوارڈ پنجابی مل چکے ہیں۔
اپنے محنت سے پنجابی انڈسٹری میں جگہ بنانے والی اداکارہ سرگون مہتا کی بولڈنیس دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ سرگون ایک فیٹنس فریک ہے۔ وہ کئی بار ورک آوٹ اور ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو اور فوٹو ڈالتی رہتی ہے۔
سرگون مہتا کی پیدائش 6 ستمبر 1988 کو چندی گڑھ میں ہوئی۔ انکا ایک چھوٹا بھائی ہے۔ انہوں نے اسکولی تعلیم چندی گڑھ کے سیکریڈ ہارٹ کنوینٹ اسکول اور کارمل کنوینٹ اسکول سے کی۔ اور دہلی یونیورسٹی کے کروری مل کالج سے بیچلر آف کامرس میں گریجویشن کیا۔
اس کے بعد انہوں نے بزنس مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری کے لئے تعلیم حاصل کرنا شروع کیا، لیکن اپنی اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھنے کے لئے پڑھائی درمیان میں چھوڑ دی۔
سرگون مہتا نے سال 2009 میں اپنے 12/24 قرول باغ کے کو۔اسٹار روی دوبے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور ڈسمبر 2013 کو شادی کرلی۔ شادی کے بعد انہوں نے اپنا نام بدل کر سرگون مہتا دوبے رکھ لیا۔
سال 2011 میں نشر ہوئے ٹی وی سیریز پھلوا اور سال 2012 میں نشر ہوئے کیا ہوا تیرا وعدہ سے انہیں کافی مقبولیت ملی۔
جس میں وہ کافی ہاٹ لگتی ہے۔ ان پر ہر طریقے کی ڈریس اچھی لگتی ہے۔ چاہے وہ ویسٹرن پہنے یا انڈین وہ ہر کپڑے کو اچھے سے کیری کرنا جانتی ہے۔ انکی فوٹو اور ویڈیو پر لاکھوں کی تعداد میں لائیکس اور کمنٹس آتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنا 32ویں سالگرہ منائی ہے۔ جسکی فوٹو اپنے انسٹاگرامم پر شیئر کی ہے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ کئی فنی ویڈیو بھی بناتی ہے، جسے فینس بہت پسند کرتے ہیں۔ اسکے ساتھ اپنے وال پر بھی شیئر کرتے ہیں۔
سرگون اپنے آنے والے میوزک ویڈیو اور فلم کی معلومات بھی اپنے فینس سے شیئر کرتی ہے۔