Type to search

ٹی وی اور فلم

روپل تیاگی کئی فلاپ شو کے بعد بنی ہیروئین

روپل تیاگی

ٹی وی ڈسک، 17 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے سے لیکر بڑے پردے میں کام کرنے کے لیے لوگ ایک بڑے جدوجہد سے ہوکر گذرتے ہیں۔ کافی سالوں بعد اداکارہ روپل تیاگری نے اپنے کیریئر کے جدوجہد کو لیکر بات کی ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Roopal Tyagi (@roopaltyagi06)

 

 

ٹی وی شو سپنے سہانے لڑکپن کے، سے مشہور روپل تیاگی تو یاد ہی ہوگی؟ وہی جنہوں نے گنجل کا رول پلے کیا تھا۔ چلبلی، ببلی اور ڈمپل والی ہیروئین، جس نے اپنی معصومیت سے سبھی کا دل جیت لیا تھا۔ ایک وقت بہت ذیادہ شہرت پانے والی گنجن آج کہیں غائب ہے۔

 

سپنے سہانے لڑکپن کے، ختم ہونے کے بعد وہ کئی شوز میں دیکھی، لیکن کیریئر کی بلندیوں کو نہیں چھو سکی۔ ایک ٹاک شو میں روپل نے اپنی جدوجہد کی کہانی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے 11 فلاپ شو کے بعد انہیں کامیابی ملی۔ کیسے بریک اپ نے انکی زندگی میں یو۔ٹرن لیا۔

 

پرسنل اور پروفیشنل ٹینشن میں چل رہی روپل تیاگی کی زندگی میں تب شیوا کی انٹری ہوئی۔ اسکے بعد سے زندگی دیکھنے کا اداکارہ کا نظریہ ہی بدل گیا۔

 

 

اداکارہ نے بتایا کہ 16 سال کی عمر میں وہ بنگلور سے ممبئی چلی آئی تھی۔ تب کئی لوگوں نے سوال پوچھے تھے کہ کیسے انکے والدین نے اتنی چھوٹی لڑکی کو دوسرے شہر میں بھیج دیا۔ یہاں روپل تیاگی نے بتایا کیونکہ انکے والدین کے خواب ادھورے رہے گئے تھے۔ زندگی میں وہ جو کرنا چاہتے تھے کر نہیں پائے تھے۔ اس لیے انہوں نے بیٹی کو خوابوں کی اڑان بھرنے دی۔

 

 

روپل تیاگی جب ممبئی گئی تو انہیں ایک کوریوگرافر ملا۔ جس نے اداکارہ کو کہا کہ وہ انہیں بالی ووڈ میں اسیسٹ کریں، روپل کو یہاں پر پہلا بریک ملا۔ چپ چپکے پہلی فلم تھی۔ وہ سیٹ پر بڑے بڑے اسٹارس کو ڈانس سیکھا رہی تھی۔ انہوں نے ودیا بالن، کرینہ کپور، نیہا دھوپیا، کو ڈانس سیکھایا۔ دو سال تک روپل نے یہ کام کیا۔ پھر انہیں لگا کہ وہ پردے کے پچھے نہیں بلکہ آگے کام کرنا چاہتی ہے۔

 

یہی سے روپل کی جدوجہد شروع ہوئی۔ انہوں نے پہلے فلموں میں کوشش کی۔ لیکن بات نہیں بنی تو ٹی وی شوز کے لے آڈیشن دینا شروع کیا۔ کئی شو پر کام کیے، کچھ تو آن ایئر بھی نہیں ہوئے۔

 

روپل نے قریب 11 شوز کیے۔ ان میں سے کچھ ٹیلی کاسٹ بھی نہیں ہوئے۔ پھر سالوں بعد روپل کو ملا پہلا کامیاب شو۔ یہ سیریل تھا سپنے سہانے لڑکپن کے۔ یہ نمبر ایک شو تھا۔ اس میں روپل لیڈ ہیروئین تھی۔ شو کی کامیابی سے روپل اسٹار بن گئی تھی۔ کیریئر کی اونچائی پر روپل کا ہارٹ بریک ہوا۔

 

 

اداکارہ روپل تیاگی نے بتایا کہ اچانک وہ جسکے پیار میں تھی اس نے دھوکہ دیا۔ ادھر دونوں کا بریک اپ ہوا، ادھر خبریں چھپنے لگی۔ کئی غلط افواہ سامنے آئی۔ اداکارہ اس سے کافی پریشان ہوئی۔ روپل کو کئی بڑے بڑے آفر آرہے تھے، لیکن روپل کا مینٹل اسٹیٹ ٹھیک نہیں تھا تو سارے شوز رد کردیئے۔

 

 

ٹینشن کے دنوں میں روپل تیاگی نے میڈیٹیشن کرنا شروع کیا۔ اس وقت میں روپل کی ساری مشکلیں ختم ہوجاتی ہے۔آج روپل کو کامیابی، پیسہ آئے کچھ فرق نہیں پڑتا، اداکارہ نے کہنا ہے کہ وہ اندر سے خوش ہے۔

 

 

روپل تیاگی کا پچھلا شو سال 2021 میں آیا تھا۔ اسکا نام تھا رنجو کی بیٹیاں، روپل نے کئی ریالٹی شو بھی کیے ہیں۔ لیکن انہیں خاص کامیابی نہیں ملی۔ اداکارہ نے شکتی، لال عشق، قبول ہے، ایک نئی چھوٹی سی زندگی، دل مل گئے میں بھی کام کیا ہے۔

 

 

 

روپل تیاگی کی پیدائش 6 اکتوبر 1989 کو ہوئی۔ انکے والدین راجیش تیاگری اور پونم تیاگی ہے۔ انکا ایک چھوٹا بھائی سمتیش ہے۔ روپل ایک  کوریوگرافر اور ٹی وی اداکار ہیں۔ سال 2015 میں ڈانس ریالٹی شو جھلک دکھلا جا 8 اور بگ باس 9 میں حصہ لیا۔

 

 

 

روپل نے اپنی تعلیم بنگلور کے صوفیہ ہائی اسکول سے حاصل کی۔ روپل نے اپنے آبائی شہر شیامک داور کے ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنگلور میں تربیت حاصل کی، جس کے بعد انہیں فلم بھول بھولیا کے گانے “میرے ڈھولنا” میں بالی ووڈ کوریوگرافر پونی ورما کو اسسٹ کیا۔