Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ راشیکا سنگھ کی بالی ووڈ میں انٹری

yeh-un-dinon-ki-baat-hai-rashika-singh

ٹی وی ڈسک،17اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونی ٹی وی کے سپر ہٹ سیریل ’یہ ان دنوں کی بات ہے‘ میں نظر آچکی راشیکا سنگھ بہت جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے راشیکا سنگھ کو کیارا، نام کی ہارر فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ جسے منوج پھوگٹ ڈائریکٹ کرنے والے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ اجیت گڑھ میں ہوگی۔ راشیکا سنگھ اس فلم میں ایک اہم کردار میں نظر آنے والی ہے۔ اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کی خبر پر راشیکا سنگھ نے کئی خلاصے کیے ہیں۔
راشیکا سنگھ نے بتایا کہ ٹی وی سیریل میں کام کرکے سیدھا بالی ووڈ میں جانا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ میں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کو لیکر کافی خوش ہوں۔ مجھے اس ہارر فلم میں لیڈ رول ملا ہے۔ فلم میں میرا کردار کافی دلچسپ ہوگا۔ میں ایک ایسی لڑکی کا رول نبھانے والی ہوں جو بھوتیا حویلی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالتی ہے۔ میں اس طرح کے اور بھی مزیدار کردار نبھانا چاہتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میرا ڈیبیو فلم لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

Tags: