Type to search

ٹی وی اور فلم

رشمی دیسائی بننا چاہتی تھی ایئر ہوسٹس، اس وجہ سے ایکٹینگ میں رکھا قدم

رشمی دیسائی

ٹی وی ڈسک،12مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 میں نظر اچکی رشمی دیسائی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہے جو کہ اپنے دم پر ٹی وی کی دنیا اور فینس کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ سیریل اترن نے رشمی کو ہر گھر میں پہچان دلائی تھی۔ اس شو کی کامیابی کے بعد دیسائی نے کبھی پچھے موڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپر ہٹ شوز میں کام کیا ہے۔ یہاں مزیدار بات یہ ہے کہ دیسائی کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی۔

 

اس راز سے پردہ خود رشمی دیسائی نے اٹھایا ہے۔ انٹرٹینمنٹ ویب پورٹل پنک ولا سے بات کرتے ہوئے رشمی  نے بتایا کہ ، میں ایکٹر بننا چاہتی تھی لیکن مجھے ایئر ہوسٹس بننا تھا۔ کبھی کبھی مجھے لگتا تھا کہ مجھے سروج خان کی طرح ایک کوریوگرافر بننا چاہیئے تھا۔ کسی بھی طرح سے میں اپنے خواب کو پورا کرنا چاہتی تھی۔ خوابوں کی اڑان بھرنے میں میری ماں نے مجھے پورا سپورٹ کیا ہے۔

آگے رشمی دیسائی نے کہا ، ‘آہستہ آہستہ میری زندگی میں کئی ایسے واقعات ہوئے جنکی وجہ سے میں نے ایکٹینگ کو اپنا کیریئر بنا لیا۔ اب بھی اگر مجھے موقع ملے تو میں کوریوگرافر یا پھر ایک ایئررہوسٹس بننا ہی پسند کرونگی۔ لیکن رشمی دیسائی ایئر ہوسٹس نہیں بن سکی۔ ٹی وی سینما کی ان شاندار اداکاراؤں میں سے ایک ہے جنکی ایکٹینگ کے آگے کوئی نہیں ٹک پاتا ہے۔ ان دنوں دیسائی سیریل ناگین 4 میں نظر آرہی ہے۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ناگین کی شوٹنگ بند ہوچکی ہے۔ جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوگا رشمی دیسائی ایک بار پھر سے ناگین 4 کا حصہ بن جائیں گی۔

رشمی نے پچھلے کئی سالوں میں مداحوں کو سپر ہٹ شوز کا تحفہ دیا ہے۔ رشمی بگ باس 13 ، ‘اترن’ اور ‘دل سے دل تک’ جیسے شوز میں کام کیا ہے۔ سیریل ‘دل سے دل تک’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، دیسائی اس شو میں سدھارتھ شکلا کے ساتھ نظر آئیں۔

Tags:

You Might also Like