Type to search

ٹی وی اور فلم

رشمی دیسائی نے کیا خلاصہ، کہا، میری ڈرنک میں ملانا چاہتا تھا ڈرگس

ٹی وی ڈسک،4مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رشمی دیسائی نے بگ باس 13 میں رہتے ہوئے خوب نام کمایا ، حالانہ انکے فینس آج بھی انہیں انکے ٹی وی کردار تپسیا کے کردار سے بخوبی جانتے ہیں، لیکن ٹی وی کی دنیا می ںبھی اپنا اتنا بڑا نام کمانا رشمی دیسائی کے لیے اتنا آسان نہیں تھا، یہاں تک کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاوچ جیسی چیزوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، اس بات کا خلاصہ خود رشمی نے پنک ولا کو دیئے انٹرویو کے دوران کیا، رشمی نے بتایا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے گئی تھی تو وہاں مجود شخص نے انکی ڈرنک میں نشیلی دوا ملانے کی کوشش کی تھی، لیکن اگلے دن انکی والدہ نے اس شخص کی خوب پٹائی بھی کی تھی-

رشمی نے اپنے انٹرویو میں بتایا جب 13 سال پہلے میں نے اپنا کیریئر شروع کیا تھا تو میں بہت چھوٹی اور پوری طرح نان فلمی بیک گراؤنڈ سے تھی، میں اس انڈسٹری میں کسی کو نہیں جانتی تھی ، مجھے یاد ہے کہ مجھ سے کہا گیا تھا کہ اگر تم نے کاسٹنگ کاوچ کا سامنا نہیں کیا تو تمہیں یہاں کام نہیں ملے گا، ان کا نام سورج ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس وقت کہاں ہے، ہم پہلی بار ملے تھے، انہوں نے مجھ سے میرے سٹیٹسٹکس کے بارے میں پوچھا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ اسکا کیا مطلب ہے، میں نے ان سے کہا کہ مجھے اسکا مطلب نہیں معلوم اور انہیں پتہ تھا کہ وہ ان چیزوں سے انجان ہے-

رشمی نے آگے بتایا کہ وہ پہلے شخص تھے جنہو ںنے میرا فائدہ اٹھانے اور میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کشش کی- ایک دن انہوں نے مجھے کال کر کے آڈیشن کے لیے بلایا، میں پہنچ گئی اور وہاں میرے علاوہ کوئی نہیں تھا، وہاں نہ کوئی کیمرہ تھا، انہوں نے میری ڈرنک میں کچھ نشیلی دوا ملا کر مجھے بے ہوش کرنے کی پوری کوشش کی تھی- میں کہہ رہی تھی کہ مجھے یہ سب نہیں کرنا، وہاں سے میں کسی طرح ڈھائی گھنٹوں میں باہر آپائی اور میں نے یہ ساری باتیں اپنی ماں کو بتائی، اگلے دن ہم ان سے دوبارہ ملنے گئے اور اس بار میری ماں نے انہیں تھپڑ بھی مارا-

Tags:

You Might also Like