Type to search

جرائم و حادثات

کام نہ ملنے کی وجہ سے ٹامل اداکارہ نے کرلی خودکشی

چنئی،2مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک ٹی وی اداکارہ نے سیریلس میں موقع نہ نہیں ملنے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی- ترووتیٹیور کے کلاڈیپیٹ میں رہ رہی 23 سالہ پدمجا کا تین سال پون راج کے ساتھ شادی ہوئی تھی- انکا دو سال کا بیٹا بھی ہے-

شوہر بیوی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے دونوں الگ الگ رہ رہے تھے- جبکہ انکا بیٹا رشتہ داروں کے پاس رہ رہا تھا- دونوں چھوٹیوں میں بیٹے کے ساتھ اپنا وقت گذارتے تھے- مگر کچھ وقت سے پدمجا کو سیریلس میں موقع نہیں ملنے سے وہ مالی حالات سے متاثر تھی، اسکے پچھلے ہفتہ کو اپنی بہن سے اسی بات کا ذکر کرنے کی خبر ہے-
دو دن سے پدجما کے مکان کا دروازہ بند رہنے اور اندر سے کسی قسم کی ہلچل نہیں ہونے سے مکان مالک کو شک ہوا، انہوں نے فوری ترووتیٹیور پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی- پولیس کمرے کے بند دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئی تو پدمجا کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی- پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے- لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل بھیج دیا گیا ہے- پولیس پدمجا کا فون برآمد کر کے پون راج سے پوچھ تاچھ کررہی ہے-

Tags:

You Might also Like