Type to search

فیشن

اسٹائلش کوئین کی طرح اپنے برانڈیڈ ہینڈ بیگ لے جانا کبھی نہیں بھولتی نیا شرما

nia-sharma-branded-hand-bag

فیشن ڈسک،28اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ نیا شرما اپنے گلیمرس انداز کے لیے جانی جاتی ہے۔ وہ آئے دن ایک سے بڑھ کر ایک ڈریس میں قاتلانہ ادائیں بکھرتی ہے۔ اسٹائلش آوٹ فٹس کے ساتھ ساتھ نیا شرما کے پاس ہینڈ بیگس کا بھی شاندار کلکشن ہے۔ ان بیگس کی قیمت پر نیا شرما اپنے لک کو اور بھی شاندار بنا دیتی ہے۔

اگر آپ کو بھی ہینڈ بیگ کیری کرنے کا شوق ہے تو آپ نیا شرما سے ٹپس لے سکتے ہیں۔ ہینڈ بیگ کے معاملے میں نیا شرما کا کلکشن کافی شاندار ہے۔ اس تصویر میں نیا شرما پرپل کلر بیگ کو تھامے نظر آرہی ہیں۔ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ نیا شرما اپنے لک کے ساتھ تجربے کرنے سے زرا بھی نہیں ڈرتی ہے۔

نیا شرما کا انسٹاگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنا ہینڈ بیگ لیے بنا گھر سے باہر نہیں نکلتی ہے۔ نیا شرما اپنے بیگ میں ضرورت کا سارا سامان رکھتی ہے۔ نیا شرما کئی بار اپنی ڈریس سے میچینگ پرس بھی تھامے نظر اجاتی ہے۔ اس تصویر میں نیا کا یہ وائٹ پرس کمال لگ رہا ہے۔

برانڈیڈ ہینڈ بیگ تھام کر نیا شرما کسی سپر اسٹار کی طرح پوز دیتی نظر آرہی ہے۔ صرف ایک ہینڈ بیگ نے ہی نیا کے حسن میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ نیا شرما اپنے لک کا بے حد خیال رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی وی کی یہ حسینہ جہاں بھی جاتی ہے، لوگوں کے دلوں پر چھا جاتی ہے۔

اس تصویر میں نیا کا بیگ صوفے پر آرام فرماتا نظر آرہا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ نیا کا ہینڈ بیگ کا کلکشن بڑھانے میں تو مزہ آتا ہے لیکن اسکا بوجھ اٹھانا ٹی وی کی اس ناگین کے لیے مصیبت ہے۔

نیا شرما ٹی وی انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ ہے۔ وہ ٹی وی سیریل کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں۔ 17 ستمبر 1990 میں پیدا ہوئی نیا شرما کو پہچان ملی ٹی وی سیریل ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے کہ سیریل سے ۔ اس سیریل کے بعد نیا جمائی راجا سیریل میں نظر آئی تھیں۔ انکا یہ سیریل ٹی آر پی کی لسٹ میں نمبر 1 پر رہا تھا۔ اس سیریل کی وجہ سے وہ گھر گھر میں مقبول ہوگئی تھی۔

 

Tags:

You Might also Like