Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی دنیا کی سونپری مرنال دیو کلکرنی

مرنال دیو کلکرنی

ٹی وی ڈسک،4مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیا آپ کو یاد ہے ٹی وی کی سونپری ؟ وہی سونپری جو اپنے خاص انداز سے فروٹی کی دوست بن جاتی ہے اور پھر شروع ہوتا ہے پر ایڈونچر اور دلچسپ سفر، کیا آپ کو یاد ہے کہ سون پری کا کردار نبھانے والی اداکارہ اب کہاں ہے؟

سون پری ایک ایڈونچر ٹیلی ویژن سیریز ہے جو 23 نومبر 2000 سے یکم اکتوبر 2004 کو اسٹار پلس پر نشر ہوا۔ اس سیریز میں ایک چھوٹی سی لڑکی کے نام فروٹی کی کہانی  دیکھائی گئی ہے۔

سون پری کا کردار اداکارہ مرنال دیو کلکرنی نے نبھایا ہے۔ سال 2000 میں شروع ہوا یہ شو بچوں کو بہت پسند آتا تھا۔ اسکی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بعد میں اسے کئی دیگر زبانوں میں ڈب کرکے ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

آئے بات کرتے ہیں سب کی فروٹی رہی سونپری یعنی مرنال دیو کلکرنی کی۔ 21جون 1968 کو پیدا ہوئی کلکرنی نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات 16سال کی عمر میں کی تھی۔ انکا پہلا پراجیکٹ مراٹھی ٹی وی شو سوامی، تھا۔ جس میں وہ پیشوا کی اہلیہ راما بائی پیشوا کا رول نبھا کر بحث میں آئی۔ انہوں نے کئی اور ٹی وی سیریلس میں کام کیا، جن میں شریکانت، دی گریٹ مراٹھا، حسرتیں، دروپدی، میرا بائی، ٹیچر، کھیل، اور اسپرش شامل ہے۔ لیکن لوگ آج بھی انہیں سونپری کے لیے جانتے ہیں۔

ٹی وی کے علاوہ مرنال دیو کلکرنی کئی ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا ۔ ہندی فلموں میں میڈ ان چائنا، لیکر ہم دیوانہ دل، رام گوپال ورما کی آگ، چھوڑوں کی کل کی باتیں، کچھ میٹھا ہوا جائے، جیسے فلموں میں دیکھی، تو وہیں مراٹھی سینما میں انہوں نے کامیابی کا پرچم لہرایا دیا۔

مرنال دیو کلکرنی آج مراٹھی سینما کی ٹاپ کی اداکارہ ہے اور بڑی ڈائریکٹر ہے۔ مرنال کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ بلکہ وہ تو فلاسفی میں اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کرکے اسی میں کیریئر بنانا چاہتی تھی۔

لیکن تعلیم کے درمیان انکے پاس ایکٹینگ کے آفر آتے تھے پھر تب مرنال نے ایکٹینگ میں انٹری لی اور کامیابی حاصل کی۔

مرنال نے سال 1990 میں اپنے بچپن کے دوست روچیر کلکرنی سے شادی کرلی۔ انکا ایک بیٹا ہے جو مراٹھی فلم انڈسٹری میں کام کرتا ہے۔ شادی کے بعد کچھ وقت کے لیے مرنال نے ایکٹینگ سے بریک لیا تھا اور پھر زبردست انٹری کی۔

وہ پونے میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ ان کے والدین ڈاکٹر وجئے دیو اور وینا دیو ہیں۔ انکے والد گذر چکے ہیں۔ انہوں نے پونے یونیورسٹی سے لسانیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کی ایک بہن ہے جس کا نام مدھورا ہے۔

فوٹو: مرنال دیو کلکرنی کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags: