Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکی ہے اداکارہ کشمیرا ایرانی 

فلمی ڈسک،15جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ’ٹائیگر زندگہ ہے‘ اور بھارت میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ نظر آچکی بالی ووڈ اداکارہ کشمیرا ایرانی کی کچھ تصویریں ان دونوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں کو خود کشمیرا ایرانی نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ جسے لوگ بے حد پسند کررہے ہیں۔

سلمان کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکی کشمیرا ایرانی کا کہنا ہےکہ سلمان ایک بہت ہی اچھے انسان ہے جو سب کو خوشی محسوس کراتے ہیں۔ نیوز ایجنسی سے انہوں نے کہا، سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہے۔ وہ ایک بہت ہی عمدہ انسان ہے جو سب کو خوشی محسوس کراتے ہیں، وہ ایک کامیاب اور بڑے اداکار ہے اور ہمارےپاس ان سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ وہ انڈسٹری میں کافی لمبے وقت سے ہے، لیکن انہوں نے آج بھی ہائی انرجی پرفارمنس کرنا جاری رکھا ہے۔ انہیں پاس سے دیکھنے اور سیکھنے کا تجربہ کافی شاندار رہا۔

کشیمرا ایرانی فلم رنگون میں بھی نظر آچکی ہے۔ ایران کی پیدائش 25جولائی 1986 کو مہاراشٹرا کے پونے شہر میں ہوئی۔ ایرانی جب 17 سال کی تھی، تبھی پونے سے ممبئی اپنے اداکاری کے شوق کو پورا کرنے کے لیے آگئی تھی۔ انہوں نے سونی چینل کے ٹی وی سیریل عنبر دھارا سے کیریئر کی شروعات کی۔ (فوٹو:کشمیرا ایرانی کے انسٹاگرام سے لی گئی)

Tags: