Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل اداکارہ گوتمی کپور کا بدلا انداز

اداکارہ گوتمی کپور

ٹی وی شو پرورش کی سمرن کا 8 سال میں بدل گیا لک


ٹی وی ڈسک، 13 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی انڈسٹری میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جو بھلے ہی چھوٹے پردے پر بہت ہی سیدھی سادھی معمولی سی بہو یا بیوی کا کردار نبھاتی رہی ہیں، لیکن اصل زندگی میں انہیں دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔

 

 

 

 

آج ٹی وی انڈسٹری کی ایک ایسی ہی خوبصورت اداکارہ سے ہم آپ کو روبرو کرانے جارہے ہیں جنکا بدلا ہوا لک دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

 

 

ٹی وی سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہتا ہے دل، دھڑکن، روح ، گھر ایک مندر جیسے سیریل میں بہترین اداکاری کرچکی اداکارہ گوتمی کپور کی جو سونی ٹی وی کے مشہور شو پرورش سیزن 2 میں ایک عام بیوی اور ماں بنی نظر آتی ہے۔ لیکن اصل زندگی میں بہت ہی ماڈرن اور اسٹائلش ہے۔ اگر یقین نہیں ہوتا تو گوتمی کپور کا یہ تصویریں دیکھ سکتے ہیں۔

 

 

 

 سال 2003 میں فلم کہو نہ پیار ہے میں بھی نظر آچکی گوتمی کپور کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ریپڈ جنس اور لوز ٹی شرٹ پہنے اپنی دوست کے ساتھ ملائکہ اروڑا کے مشہور گانے آیورے مارو ڈھولنا پر زبردست ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں اور اس میں انکا انرجی لیول غضب کا ہے۔

 

 

یہی نہیں گوتمی اس ویڈیو میں بے حد ہی اسٹائلش اور نوجوان لگ رہی ہے جبکہ اصل میں انکی عمر 49 سال ہوگئی ہے۔ لیکن انکی گلوئنگ اسکن اور انکی فیٹنس کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اداکارہ 50 سال کی ہونے والی ہے۔

 

 

 

 

گوتمی کپور کی پیدائش 21 جون 1974 کو ہوئی، وہ ایک  ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ اور ماڈل ہے۔ انہیں مقبولیت اسٹار پلس کے شو کہتا ہے دل میں نبھائے کردار جیا سے ملی۔

 

ٹی وی سیریلس کے علاوہ انہوں نے کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

 

 

گوتمی نے سال 2003 میں ٹی وی شو گھر ایک مندر کے کو۔اسٹار رام کپور سے شادی کی۔ ان کے دو بچے ہیں۔