Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ ڈولی سوہی سروائیکل کینسر سے متاثر، پوسٹ شیئر کیا

اداکارہ ڈولی سوہی

سوشل میڈیا پر چھوٹے پردے کی اداکارہ ڈولی سوہی سروا ئیکل کینسر کا کیا انکشاف –

اداکارہ ڈولی سوہی نے 6 سے 7 ماہ تک علامات کو نظر انداز کیا –

چودہ سالہ بیٹی امولیا کے سامنے بیماری کے بارے میں بتانا مشکل تھا-


فلمی ڈسک، 13 نومبر (اردو پوسٹ) کسم ، ہٹلر دادی ، دیوں کے دیو…مہادیو  اور کم کم بھاگیہ جیسے سیریلز میں بھی نظر آ چکی اداکارہ ڈولی سوہی چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ ہے- اداکارہ نے حال ہی میں پرینیتی سے ٹی وی پر واپسی کی ہے- ڈولی سوہی سے جڑی ایک خبر سامنے آرہی ہے-

 

 

 

اداکارہ ڈولی سوہی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے معلومات دی ہے کہ وہ ایک مہلک بیماری سے متاثر ہے، اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد انکے فینس کافی مایوس ہیں، اور جلد صحت یاب کی دعا کررہے ہیں-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolly Sohi (@dolly_sohi)

 

اداکارہ ڈولی سوہی کے پوسٹ کی بات کریں تو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک گنجی تصویر شیئر کی ہے، اداکارہ نے بتایا کہ وہ سروائیکل کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں۔

 

 

اس پوسٹ کے ساتھ اداکارہ ڈولی سوہی نے ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے، اس میں انہوں نے لکھا، اپنا پیار اور دعائیں بھیجنے کے لیے شکریہ، زندگی میں اتر چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس اس سے لڑنے کی صلاحیت ہے تو آپکی راہ آسان ہوجائے گی-

 

یہ آپ طے کریں گے کہ آپ کو آپ کا سفر کیسے طے کرنا ہے، سفر یہی ختم کرنا ہے یا بچے رہنا ہے-

 

انہوں نے ٹیسٹ اور علاج کا سفر بھی شیئر کیا۔ شروع میں بہت برا محسوس کرنے کے باوجود، انہوں نے اسے سب کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور مداحوں کی جانب سے کافی سپورٹ ملا-

 

اداکارہ ڈولی سوہی کہتی ہیں کہ وہ مضبوط بنی ہوئی ہے اور دوسرے  کیموتھراپی سیشن کی تیاری کر رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے میڈیا سے اپنی بیماری کو لیکر بات کی، ڈولی نے کہا، مجھے چھ سے سات مہینے پہلے علامات دیکھے تھے،

لیکن مجھے اس بیماری کے بارے میں پتہ نہیں تھا اور میں نے نظر انداز کردیا-

کچھ وقت بعد جب درد برداشت کرنا مشکل ہوگیا تو میں ڈاکٹر کے پاس گئی اور ٹیسٹ کرائے-

اداکارہ ڈولی سوہی نے بتایا کہ ٹیسٹ سے پہلے انہیں کہا گیا کہ انہیں اپنا یوٹیرس نکلوانا ہوگا-

اسکے بعد ڈاکٹر نے آگے کے ٹیسٹ کرائے تو معلوم ہوا کہ سروائیکل کینسر ہے۔

جس کے بعد ان کا علاج شروع ہوا۔ اداکارہ کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ڈولی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مضبوط رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اگر وہ کمزوری محسوس کرتی ہے تو علاج کے دوران وہ اور بھی کمزور ہو جائے گی۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سب کچھ بتا دیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolly Sohi (@dolly_sohi)

 

 

 

اپنی 14 سالہ بیٹی کے سامنے اس بارے میں بات کرنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا، ‘میں اسے اشارے دینا شروع کیا-

میں نے اسے سمجھایا کہ اس کا علاج ہے اور میں جلد ٹھیک ہو جاؤں گی۔

ڈولی نے بتایا کہ وہ دوسری کیموتھراپی سے گزرنے والی ہیں اور وہ اس کا بہادری سے سامنا کریں گی۔

بتادیں کہ ڈولی سوہی نے بھابی اور کلش جیسے شوز میں کام کیا،

پھر انہوں نے میری عاشقی تم سے ہی،  اور خوب لڑی مردانی… جھانسی کی رانی کے ساتھ واپسی کی۔

فی الحال وہ ‘جھنک’ کی شوٹنگ کرلی ہے،

پرسنل لائف کی بات کریں تو ڈولی نے سافٹ ویئر انجینئر اونیت دھنوا سے شادی کی تھی-

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1