Type to search

ٹی وی اور فلم

دیبا شری بسواس ٹی وی سیریل چندرمکھی کی اداکارہ

دیبا شری بسواس

ٹی وی ڈسک،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ دیبا شری بسواس جن پر پل بھر کے لیے نظریں تھم جائیں،

ہم بات کررہے ہیں پہاڑوں میں پلی بڑھی دیبا شری کے بارے میں کچھ خاص باتیں، سال 2012 میں ٹی وی شو، چندر مکھی سے ڈیبیو کرنے والی دیبا شری بسواس کو پیار سے لوگ شونا بھی کہتے ہیں-

ویسے تو انہوں نے اس شو سے انٹری کرلی، لیکن انہیں پہچان ملی سوہانی سی لڑکی، میں مینکا کے کردار سے-

پانچ فٹ دو انچ ہائی رکھنے والی دیبا شری بسواس 30 مارچ 1994 میں دارجیلنگ میں پیدا ہوئی،

اداکارہ دیبا کے شوق بہت بڑے نہیں، بلکہ عام لڑکیوں جیسے ہیں- انہیں ڈانسنگ ، ڈرائیونگ ، کوکینگ کے علاوہ فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے،

ویسے اداکارہ دیبا کو کلاسیکل ڈانس سب سے ذیادہ پسند ہے اور کہتے ہیں کہ انہوں نے کتھک سیکھنے کے لیے ایڈمیشن بھی کروایا تھا، لیکن کسی وجہ سے انکا یہ خواب پورا نہیں ہوپایا-

کوکینگ کے شوق کا اندازہ اسی بات سے آپ لگا سکتے ہیں کہ انہوں نے کوکینگ کے لیے یوٹیوب چینل ہی کھول لیا، دیبا شری بھی بالی ووڈ اسٹار کی فین ہے،

وہ شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کی دیوانی ہے سمجھیئے، جانوروں سے خاص لگاؤ ہے انہیں-

وہ فیٹنس کو لیکر کا ایکٹیو رہتی ہے، جسکا سچ تو تصویریں بھی بیاں کررہی ہے، دیبا شری لائف اسٹائل سے جڑے مسئلہ پر بلاگ بھی لکھا کرتی ہے، ان سب کے علاوہ فیئر فائلس (زی ٹی وی) اور ہنٹیڈ نائٹ (سہارا ون) جیسے شو کے کچھ قسط میں بھی دیکھ چکی ہے دیبا شری-