Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ چھوی متل چھاتی کے کینسر سے متاثر

چھوی متل بریسٹ کینسر

ٹی وی ڈسک، 17 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریلس میں اپنی پہچان بنا چکی اداکارہ چھوی متل نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کے بارے میں چونکانے والا خلاصہ کیاہے-

چھوی متل نے بتایا ہے کہ وہ بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہے- اس بارے میں انہوں نے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک لمبا چوڑا پوسٹ لکھا ہے اور فینس کو اس بارے میں معلومات دی ہے-

 

بتایا ہے کہ وہ اس بڑی جنگ سے کس طرح لڑ رہی ہے، اس پوسٹ کو پڑھ کر آپ کو بھی ہمت آئے گی-

اداکارہ چھوی لکھتی ہے، ڈیئر بریسٹ، یہ تمہارے لیے ایک انسپیریشن پوسٹ ہے، میں نے پلی بار تمہارا میجک محسوس کیا تھا جب تم نے مجھے بہت خوشی دی تھی-

تمہاری اہمیت تب بڑھی جب تم نے میرے بچوں کو فیڈ کروایا، آج تم میں سے کوئی ایک کینسر سے لڑتا ہے تو تمہارے ساتھ کھڑے ہونے کی باری میری ہے-

ایسا ہونا سب سے اچھی بات نہیں ہے، لیکن اسکے لیے میرے حوصلہ پست کرنے کی ضرورت نہیں ہے- یہ آسان نہیں ہوگا، لیکن یہ مشکل نہیں ہونا چاہیئے-

ہوسکتا ہے کہ میں پھر سے ویسی نہ دیکھوں، لیکن مجھے الگ محسوس کرانے کی ضرورت نہیں ہے- سبھی بریسٹ کینسر سے لڑنے والوں کو چیئرس، آپ کو پتہ نہیں میں اپ سے کتنی متاثر ہوں، اور ساتھ ہی آپ میں سے ان لوگوں کے لیے جو پہلے سے ہی جانتے ہیں، اتنا تعاون کرنے کے لیے شکریہ-

جتنے بھی آپ نے کال کیے، میسج کیے، جتنی بار آپ مجھ سے ملنے آئے، وہ قابل تعریف ہے-

اس پوسٹ پر چھوی کی دست مانسی پاریکھ نے جواب دیا، اپ کو اس لڑائی کو جتنا ہے اور باہر آنا ہے- خوب سارا پیار اور دعائیں-

انکے علاوہ پوجا گوڑ نے لکھا، آپ کے زخمیں بھرنے کے لیے طاقت بھیج رہی ہوں، سب ٹھیک ہوجائے گا، آپ اس سے جلد باہر آجائیں گی-

بتادیں کہ چھوی متل نے کرشناداسی، تین بہو رانیاں، گھر کی لکشمی بیٹیاں، سمیت کئی شوز کیے-

چھوی متل کی پیدائش 4 ستمبر 1984 کو ہریانہ کے گرگاؤں میں ہوئی- انہوں نے کلاسیکل میوزک میں ماسٹرس کیا،

انہوں نے سال 2008 میں آئی سونو سود اور ایشا کوپیکر کی فلم ایک ویواہ ایسا بھی، سے ڈیبیو کیا تھا، اور سال 2007 میں تین بہورانیاں سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا-

بتادیں کہ چھی نے سال 2005 میں ٹی وی ڈائرکٹر موہت حسین نے شادی کی تھی۔

 انہوں نے اپنے شوہر موہت حسین کے ساتھ مل کر شیٹی آئیڈیاز ٹرینڈنگ (ایس آئی ٹی) ڈیجیٹل پروڈکشن کمپنی کی مشترکہ بنیاد رکھی۔

انکے شوہر موہت حسین کی خود کی ڈیجیٹل پروڈکشن کمپنی ہے، انکے دو بچے ہیں، ایک کا نام ارحم، اور دوسرے کا اریز- ہم انکے جلد ٹھیک ہونے کی امید کرتے ہیں-

Tags:

You Might also Like