Type to search

ٹی وی اور فلم

کم عمر میں ہی اداکاراؤں کو ٹکر دے رہی ہے اونیت کور

فلمی ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویسے تو ٹی وی کی دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور ٹیلنٹیٹ اداکارائیں ہیں- لیکن گذشتہ کچھ وقت میں ایک اداکارہ تیزی سے ابھر رہی ہے اور دیگر ہیروئینوں کو ٹکر دے رہی ہے-

اس اداکارہ کا نام ہے اونیت کور، جو کہ مقبول ٹی وی شو کی اداکارہ ہے- اونیت ان دنوں علاءالدین : نام تو سنا ہی ہوگا، میں کام کررہی ہے- اونیت ایک مقوبل ٹک ٹاک اسٹار بھی ہے- ٹک ٹاک پر انکے ڈیڑھ ملین سے بھی زیدہ فالورس ہیں- اونیت ایک یوٹیوبر بھی ہے اور اکثر اپنے ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کرتی ہے- اونیت کور نے رانی مکھرجی کے ساتھ فلم مردانی 2 میں کام کیا تھا- فلم میں وہ رانی کی بھانجی میرا کے رول میں دیکھائی دی اور انہیں نوٹس بھی کیا گیا-

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ڈانس انڈیا ڈانس لٹل ماسٹرز سے کیا تھا- اس شو میں وہ ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر شامل ہوئی تھی- اسکے بعد انہوں نے ڈانس سپر ماسٹرس میں حصہ لیا- اونیت ایک اچھی ڈانسر ہے اور کوریوگرافر بھی رہے چکی ہے- انہوں نے تارے زمین پر، فیم ایکٹر درشل سفاری کی کوریوگرافر پارٹنر بنی- ٹی وی کی دنیا میں انہوں نے شو میری ماں سے ڈیبیو کیا تھا- اسکے بعد وہ ٹیڑے ہیں پر تیرے پیار میں، ساوتری، ایک مٹھی آسمان، ہماری سسٹر دیدی وغیرہ جیسے شو میں نظر آئی-
اونیت کی پیدائش 31 اکتوبر 2001 میں پنجاب کے جالندھر میں ہوئی-

Tags:

You Might also Like