Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ اونتیکا ہندل دس سالوں میں اتنی بدل گئی

اونیتیکا ہندل

ٹی وی ڈسک، 24 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی اور کرن پٹیل کا شو ’یہ ہے محبتیں’ کافی مقبول شو رہا۔ ایکتا کپور کے اس شو سے ایک ایک کردار کافی مقبول ہوئے۔ کیا آپکو یاد ہے شو میں مہیکا ایئر کا کردار ادا کرنے والی اونتیکا ہندل،،، جو بعد میں من کی آواز پرتیگیا میں بھی نظر آئی۔

 

 

 

 

اونتیکا ہندل نے ٹی وی کے علاوہ پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہیں مقبولیت ایکتا کپور کے اسٹار پلس کے شو ‘یہ ہے محبتیں’ سے ملی۔

 

 

پوجا گور کے ساتھ اونتیکا نے اسٹار پلس کے شو من کی آواز پرتیگیا میں بھی کام کیا۔ اس میں وہ اروشی سکسینہ کے کردار میں دیکھی۔ ان دونوں ہی شو سے انہیں خوب فینس کا پیار ملا۔

 

اونتیکا ہندل نے بررا، سے لیکر مسٹر اینڈ مسز 420 جیسی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

 

 

سال 2022 میں وہ ’موسے چھل کیے جائے، میں پریشا کے طور پر نظر آئی۔ یہ شو او ٹی ٹی پلیٹ فارم سونی لو، پر پریمیر ہوا تھا۔

 

 

 

 

 

اونتیکا بالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ انہوں نے رنبیر کپور کی بچنا اے حسینوں میں کام کیا تھا جہاں وہ مونا کے کردار میں نظر آئیں۔

 

 

بتادیں کہ اونتیکا والد بھی ایک مشہور اداکار ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔

 

 

نوتیج ہندل نے ‘یلگار’، ‘ہتھیار’، ‘کھل نائک’، ‘تیرے میرے سپنے’ سے لیکر ‘اوری’ تک کی فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ آخری بار وکی کوشل کی فلم اوری میں وزیر داخلہ کے کردار میں نظر آئے تھے۔ لیکن سال 2019 میں وہ انہوں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق اونیتیکا ہندل کی پیدائش 25 اکتوبر 1992 میں ممبئی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم سینٹ لوئس کانوینٹ ہائی اسکول، ممبئی سے کی اور پھر مٹھی بائی کالج سے بیچلر آف مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی۔

 

بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران اونتیکا کا ذہن ٹی وی انڈسٹری کی طرف لگا اور انہوں نے سال 2009 میں من کی آواز پرتیگیا ٹی وی شو کے ذریعہ ڈیبیو کیا۔

 

 

اونتیکا ہندل اپنے خوبصورت انداز اور اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچا میں رہتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 556K فالوورز ہیں، جن کے لیے اونتیکا اپنی گلیمرس تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔