ٹی وی سیریل ’میری بھابی‘ کی شردھا یعنی کانچی کول اب دیکھتی ہے ایسی
وائرل ڈسک، 28 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے مقبول شو ایک نندن کی خوشیوں کی چابی… میری بھابھی’ میں شردھا کا کردار نبھا کر گھر گھر پہچان بنانے والی اداکارہ کانچی کول آج بھی اپنے کردار کے لیے یاد کی جاتی ہیں۔
لیکن ٹی وی پر معصوم بھابھی کا کردار ادا کرنے والی کانچی کی شکل آج بہت بدل چکی ہے۔ انکی لیٹسٹ تصویریں دیکھ کر آپ کانچی پہچان نہیں پائیں گے۔
View this post on Instagram
ٹی وی انڈسٹری میں اداکار کب پیار کرتے ہیں اور کب شادی کر لیتے ہیں یہ کوئی نہیں جانتا۔ شبیر اور کانچی کو ٹی وی کی دنیا کی سب سے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیر اور کانچی نے چپکے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا، کافی عرصے سے کسی کو ان کے رشتے کا علم نہیں تھا۔ تاہم بعد میں شبیر اور کانچی نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے شبیر کو بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کانچی کول کی پیدائش 24 مئی 1982 کو سرینگر میں ہوئی، انکے والدین ہنسا شیٹی اور اتم کول ہیں۔ سال 2011 میں کانچی نے ٹی وی اداکار شبیر اہلووالیا سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔
اداکارہ کانچی نے سال 2005 میں سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو ایک لڑکی انجانی سی، میں اننیا کا کردار ادا کیا، سال 08-2007 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو بھابی میں انہوں نے سہانا دیو ٹھکرال کا کردار ادا کیا۔
سال 2009 میں زی ٹی وی کے شو مائیکا میں سونی جیت کھرانا کا کردار ادا کیا تو وہیں سال 2013 میں اسٹار پلس کے شو ایک نندن کی خوشیوں کی چابی۔۔۔میری بھابی میں شردھا شیرگل کا رول پلے کیا۔
ٹی وی سیریل کے علاوہ اداکارہ کانچی نے فلموں میں بھی کام کیا جن کانچی نے تقریبا تیلگو فلموں میں ہی کام کیا، جن میں سال 2001 میں تیلگو فلم سمپنگی، فیمیلی سرکس، سوا راما راجو، اور سال 2004 میں کانچی ایک ہندی فلم ’وہ تیرا نام تھا’ میں کام کیا۔
کانچی کول نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے سال 2001 میں تیلگو فلم سمپنگی سے فلموں میں قدم رکھا۔